لکھنؤ میں کانگریس کا احتجاج - پولیس لاٹھی چارج میں قائدین زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

لکھنؤ میں کانگریس کا احتجاج - پولیس لاٹھی چارج میں قائدین زخمی

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے دارالحکومت میں آج کانگریس کے احتجاج کے دورا تشدد ، پولیس لاٹھی چارج اور سنگباری کے مناظر دیکھے گئے ۔ اپوزیشن کانگریس کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی کارروائی میں اس کے سینئر قائدین زخمی ہوئے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس کے ریاستی صدر نرمل کھتری اور اے آئی سی سی انچارج یوپی مدھو سدن مستری، لکشمن میلہ میدان کے قریب پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوئے ۔ کانگریس ورکرس، سماج وادی پارٹی زیر اقتدارریاست میں نظم و ضبط کی خراب صورتحال اور بد عنوانی جیسے مسائل پر احتجاج کے لئے اتر پردیش اسمبلی کی سمت مارچ کرنا چاہتے تھے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی قائد پردیپ ماتھر نے بتایا کہ کئی کانگریس ورکرس اور قائدین بشمول صدر پردیش کانگریس نرمل کھتری، اے آئی سی سی انچارج یوپی مدھو سدن مستری اور سنجے سنگھ، پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوئے ۔ پولیس نے اسمبلی گھیراؤ کی کوشش ناکام کردی۔ سینئر کانگریس قائدین جیسے سری پرکاش جیسوال، راج ببر، ریٹا بہوگنا جوشی، پرمود تیواری اور پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے احتجاج میں حصہ لیا۔ ماتھر نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ احتجاجیوں کو پولیس کی بھاریت عداد نے ریاستی اسمبلی کی سمت بڑھنے سے روک دیا اور انہیں بعد ازاں پولیس لائنس لے جایا گیا ۔ اسی دوران عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانگریس ورکرس نے پولیس کارروائی کا جواب دیا اور سنگباری کی۔ بعض صحافی اور فوٹو گرافرس بھی زخمی ہوئے ۔ اسی دوران اتر پردیش اسمبل کے دونوں ایونوں میں آج اجلاس کئی مرتبہ ملتوی ہوا۔ وقفہ صفر ضائع ہوگیا کیونکہ اپوزیشن ارکان نے ریاست میں نظم و ضبط کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے شوروغل کے دورمیان پہلا ضمنی بجٹ پیش کیا۔
میٹھی
یو این آئی
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کل سے اپنے پارلیمانی حلقہ کا2روزہ دورہ کریں گے ۔ سرکاری زرائع نے یہاں بتایا کہ راہول گاندھی کل صبح9:30بجے لکھنو کے اموسی ایر پورٹ پہنچیں گے ۔ وہ سینئر کانگریس قائد منان خان کو پرسہ بھی دیں گے اور دو بجے دن ترہٹ انٹر کالج رانی گنج میں کسانوں سے خطاب کریں گے ۔ راہول گاندھی دوسرے دن منشی گنج گیسٹ ہاؤز میں صبح9بجے کانگریسیوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ بعد ازاں چند مواضعات کے لوگوں سے ان کی ملاقات ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ ونوبا بھاوے کے مجسمہ کی12بجے دن نقاب کشائی انجام دیں گے اور دو بجے قومی دارالحکومت لوٹ جائیں گے ۔

Severe Lathi charge on Congress protesters in Lucknow Aug 17

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں