پی ٹی آئی
رانل وکرما سنگھے آج پھر ایک معیاد کے لئے سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہوچکے ہیں ۔ جب کہ ان کے حریف مہیندر راجا پکشے جوکہ سیاسی واپسی کی آس لگائے بیٹھے تھے انہیں پارلیمانی انتخابات میں شکست کامنہ دیکھنا پڑا ۔ نامزد وزیر اعظم وکرما سنگھے نے کہا کہ ان کی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی نے جو کامیابی حاصل کی ہے یہ ان کی اچھی حکمرانی کی وجہ سے یہ عوام کی جانب سے دیا گیا فیصلہ ہے ۔ میں تمام پارٹیوں اور اشخاص کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلا تکان الیکشن کے دوران کام کیا اور عوام کی کامیابی کو یقینی بنایا ہم جس کی وجہ سے ایک پرامن ماحول وضع کرنے میں کامیاب ہوسکے جو پر امن اور آزادانہ و غیر جانب دارانہ انتخاب کے لئے ضروری تھا 66سالہ لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا عوام نے انقلاب کی تائید کی ہے جو8جنوری کو حاصل کیا گیا تھا اور اسے برقرا رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں متحدہ طور پر ملک کو نئی بلندیوں کی طرف لے جانے کے لئے کام کرنا ہوگا جس کے لئے نئے دور کے چیالنجوں کا سامنا کرنا ہوگا میں آپ تمام کو ہمارے ساتھ ہاتھ ملا نے کی دعوت دیتا ہں تاکہ ہمارے مشن میں در پیش چیالنجوں کا سامنا کیا جاسکے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب راجا پکشے نے یہ کہا کہ ان کی یونائیٹیڈ پیپلز فریڈم الائینس کو یو این پی کے ساتھ ایک قریبی مقابلہ میں شکست اٹھانی پڑی ۔ 69 سالہ دو دفعہ کے صدر کے حوالہ سے یہ کہا گیا کہ انہیں ایک اچھی لڑائی کے بعدشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اگرچکہ قطعی نتائج کا اعلان نہیں کیا یو این پی نے93سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ یو پی ایف کو صرف83سیٹیں ملی ہیں ۔ جنتا وویکتی پیرا مونہ پارٹی نے صرف چار سیٹیں جیتی ہیں ۔ انتخابی عہدیداروں نے کہا کہ225رکنی پارلیمنٹ میں یو این پی نے قطعی اکثریت کے لئے113سے صرف4نسشتیں کم جیتی ہے ۔ وکرما سنگھے نے ایک سادہ سی تقریب میں جو صدارتی سکریٹریٹ میں منعقدہ ہوگی حلف اٹھائیں گے جب کہ قومی حکومت کا بینہ کا بعد میں تقرر عمل میں آئیگا۔ شمال ٹامل اضلاع میں ٹامل نیشنل الائینس نے تین اضلاع میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح صفایا کردیا ہے ۔ صدر میتھری پالا سری سینا جنہوں نے جنوری کے صدارتی انتخابات میں راجا پکشے کو شکست دی تھی یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ سابق طاقتور وزیر اعظم کو صدر نہیں بنائیں گے اگرچیکہ ان کی یو ایف پی اے اکثریت کیوں نہ حاصل کرلے ۔ سری سینا کے حامیوں کے گروپ کی جانب سے امکان ہے کہ وہ وسیع تر بنیاد پر مبنی قومی اتحادی حکومت میں شامل ہوجائے گا جس کی قیادت وکرما سنگھے کریں گے ۔ جن کا سری سینا کو اقتدار ملنے کے بعد وزیر اعظم کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا ۔ سری سینا راجا پکشے کے وزیر صحت تھے جب تک وہ اپوزیشن کی اتحاد کے امیدوار کی حیثیت سے شامل تھے تاکہ صدر کا گزشتہ سال چیالنج کیاجاسکے ۔ پانچ سالہ معیاد کے لئے106رکنی پارلیمنٹ ارکان کا انتخاب عمل میں آیا جب کہ ہر پارٹی کا تقرر قومی ووٹوں کی تناسب کی بنیاد پر کیا گیا ۔
Ranil Wickremesinghe Return as Sri Lankan Prime Minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں