انڈونیشیائی طیارہ تباہ شدہ حالت میں دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-19

انڈونیشیائی طیارہ تباہ شدہ حالت میں دستیاب

جیہ پورہ( انڈونیشیا)
اے ایف پی
ایک طیارہ جو مشرق انڈونیشیا میں گرا تھا۔ آج مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں دستیاب ہوا جب کہ طیارہ میں سوار54افراد کی نعشیں ملبہ میں ملیں جو آگ لگنے سے جھلس کر سیاہ بن گئیں یہ طیارہ گھنے جنگل میں ایک دو ر دراز علاقہ میں دستیاب ہوا ۔ راحت اور امداد ارکان ٹریگانہ ائر کے طیارہ کے ملبہ تک پہنچ گئے جو اتوار کو مختسر پرواز کے دوران خرابی موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ دور دراز کے علاقوں تک رسائی کے بعد پہاڑی ڈھلانوں اور خربا موسم کے باعث تلاش مہم میں رکاوٹ آئی ۔ طیارہ گرنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ تلاش اور امدادی کام کے سربراہ بم بانگ سولیسٹیو نے کہا کہ اے ٹی آر42-300تک امدادی ٹیم پہنچ گئی یہ مقام بابو سو صوبہ میں واقع ہے ۔ یہاں9:30بجے رسائی ہوئی ۔ طیارہ جل کر خاکستار ہوگیا ہر چیز جلے ہوئے ٹکڑوں میں دستیاب ہوئی۔ یہ سانحہ انڈونیشیا میں تازہ ترین فضائی حادثہ کا حصہ ہے ۔ ہم طیارہ کے ٹکڑوں پر علامات دیکھ سکتے ہیں ۔ حالیہ مہینوں میں طیارہ کی تباہی کی بڑے واقعات پیش آئے ۔ اس سے قبل دسمبر میں ایر ایشیا کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں162جانیں گئی تھیں۔ مقامی حادثہ کی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آتش زدگی کے باعث گھنے جنگل میں کچہ علاقہ سیاہ بن گیا ہے یہ ملبہ کے ٹکڑے بکھرے ہوئے پائے گئے۔ طیارہ میں54مسافر سوار تھے جن میں49مسافرین اور عملہ کے پانچ ارکان تھے ۔ حکام نے بتایا کہ تمام نعشیں ملبہ میں پائی گئی ۔ طیارہ کا بلیک باکس اور فلائیٹ ڈاٹا ریکارڈر اور آپٹک وائس ریکارڈ بھی دستیاب ہوا۔ ٹرانسپورٹ وزارت نے یہ بات بتائی۔ ان ڈیوائسز سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ حادثہ کی وجہ کیا ہے جس کے تفریق سے عہدیداروں کا یقین ہے کہ خراب موسم کا نتیجہ ہے ۔ خراب حالت کے تعلق سے حکام نعشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج موسم سے در پیش ہے جو کبھی خراب اور کبھی تیزی سے سرد ہورہا ہے ۔

Indonesian Plane 'Totally Destroyed'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں