پی ٹی آئی
تھائی حکام نے آج بڑے پیمانہ پر اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کا آغاز کردیا جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے بنکاک کی انتہائی مشہور لارڈ برمہا مندر میں دھماکہ کیا ہے جس میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ ملک کا انتہائی تباہ کن حملہ ثابت ہوا ہے ۔ بنکاک مین آج اس وقت ہل چل مل گئی ہے جب ایک دھماکو ڈوائیس کو ایک جہاز پر پھینکا گیا ۔ بمباری کے ایک بعد ایک یہ کارروائی ہوئی ۔ بم بنکاک کے ساتھورن پائیر پر پھینکی گئی لیکن اس سے کوئی آدمی زخمی ہوا اور نہ کسی کو نقصان ہوا بلکہ یہ کشتی سے ٹکرانے کے بعد پانی میں گر کر زور دار دھماکہ کیا ۔ تھائی حکام نے مشتبہ مرد کی تلاش کا آغاز کردیا ہے جو کل کے بمباری کے واقعہ سے تعلق رکھتا ہے جس میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان مہلوکین میں گیارہ غیر ملکی بھی شامل ہیں جب کہ123زخمی ہوگئے۔ تھائی جو نٹا لیڈر پر ایوت چان اوچھا نے تھائی لینڈ میں بمباری کو اب تک کا سب سے تباہ کن حملہ قرار دیا جب کہ انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ دو عہدیداروں کے بارے میں شبہ کیاجاتا ہے کہ وہ اس کے ذمہ دار ہیں ۔ آج ایک مشتبہ شخص کی ہم تلاش میں ہیں پر ایوت نے یہ بات نامہ نگاروں سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو کلوز سرکیٹ ٹیلی ویژن پر دیکھا گیا جو دھماکہ کے مقام پر تھا۔ وہ شخص زرد رنگ کے شٹ میں ملبوس تھا اور اس کی پیٹھ پر سامان لگا ہوا تھا ۔ شبہ کیاجاتا ہے کہ وہ بمبار تھا۔ وزیر اعظم پرایوت نے تھائی لینڈ میں تمام غیر ملکیوں کو تحفظ کا یقین دلایا ہے ۔ حکومت تمام غیر مقیم شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ کرے گی ۔ جنرل پرایوت نے اپنے ٹی وی خطاب میں یہ بات کہی۔ حملہ میں گیارہ غیرملکی ہلاک ہوگئے ۔ جن میں پانچ چینی ، 1انڈونیشیائی ، چار ملائیشیائی، اور 1سنگا پور کا شہری شامل تھا ۔ پرایوت نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فیس بک پیام بظاہر بنکاک کو حملہ سے قبل وارننگ کے طور پر دیا گیا تھا اور یہ مخالف حکومت گروپ نے دیا تھا جس کا مرکز تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں ہے ہم ان کی تلاش میں ہیں۔ ان میں کچھ لوگ شمال مشرق تھائی لینڈ ایسا ن میں ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مشہور ایروان برہمن مندر کے احاطہ کے اندر بم کو رکھا گیا تھا جہاں لوگ دن بھر جوق در جوق جاتے ہیں اور اس دن تھائی شہری اور غیر ملکی بھی شامل تھے ۔ یہ چینیوں اور تائیوانی شہریوں کے لئے بھی سیاحت کا ایک پسندیدہ مرکز ہے جن کا ہانگ کانگ سے تعلق ہے ۔ حکومت نے ان زخمیوں کے لئے بھی معاوضہ کا اعلان کیا ہے اور مرنے والوں کے رشتہ داروں کو بھی معاوضہ دیاجائے گا ۔ مہلک دھماکہ کے بعد ملک بھر میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ چھان بوری میں صوبائی پولیس چیف نے سیاحت کے مقام پر سیکوریٹی اقدامات کئے ہیں ۔ یہاں پولیس چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ یہاں کے رہنے والے اور دورہ کرنے والوں کو سیکوریٹی کو یقینی بنائے۔
Hunt for Bangkok bomber
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں