آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے پیر کو اعتراف کیا کہ راشٹرپتی بھون آنے کے بعد سے وہ جس بات سے محروم رہے وہ میڈیا نمائندوں سے متواتر تبادلہ خیال ہے۔ حکومت میں ساڑھے چار رہے طویل سیاسی کیرئیر میں مختلف عہدوں پر وہ میڈیا سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ صدارت کے تین برسوں کی تکمیل پر راشٹرپتی بھون میں منتخب صحافیوں سے چائے پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار دہے قبل صدر جمہوریہ بننے سے قبل ایسے غیر رسمی اجتماعات ہوتے رہتے تھے ۔ اس کے بعدسے میں نے صحافیوں سے بات نہیں کی ۔ اپنی تقریر کے ختم پر جس میں انہوں نے راشٹرپتی میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر کیا مکرجی نے کہا کہ وہ میڈیا سے دور رہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچیکہ 1960کے دہے سے وہ قصر صدارت کے قریب رہے انہیں راشٹرپتی بھون کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ25جولائی2012کو حلف لینے سے دو روز قبل انہوںنے اپنی دختر شرمستھا سے کہا کہ وہ پیالس کے بارے میں معلومات حاصل کرے ۔ ان کی دختر نے احاطہ کا دورہ کرکے انہیں بتایا ۔ مکرجی نے کہا کہ جب سے راشٹرپتی بھون کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے تقریبا دو ملین افراد نے گزشتہ تین برسوں کے دوران محل کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کے باعث انہوں نے دوروں کو گھٹا دیا ہے اور اندرون ملک ہی سفر پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ مکرجی نے کہا کہ خرابی صحت کے باعث انہوں نے حال ہی میں دو ریاستوں کے دوروں کو منسوخ کردیا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹرپتی بھون کے علاقہ کو جس میں7000افراد کے رہنے کی گنجائش ہے ہیرپٹج ٹاؤن شپ میں تبدیل کردیاجائے گا جہاں بینک ، پوسٹ آفس ڈرپنچ ، واٹرسسٹم ، باغات ہوں گے ۔ گھوڑوں کے اصطبل کو میوزیم میں تبدیل کردیاجائے گا۔ مکرجی نے کہا کہ راشٹر پتی بھون کو سمارٹ سٹی میں بدلنا ایک بڑ ا قدم ہے تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ114سنٹرل یونیورسٹیز کے وزیٹر ہیں اور معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے ۔ مکرجی نے کہا کہ یونیورسٹیز کو چاہئے کہ وہ ریٹنگ ایجنسیوں کے قواعد پر عمل کریں جو قبل ازیں نہیں کیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں