آئی اے این ایس
ریزروبینک آف انڈیا کے معمول کی رقمی پالیسی جائزہ سے ایک روز قبل حکومت نے پیرکو وضاحت کی کہ وہ مرکزی بینک کے اختیارات کے مسئلہ کو ختم کرنے کی خواہاں نہیں ہے ۔ فینانس سکریٹری راجیو مہر شی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کی نوعیت اور انداز پر ہم آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن سے بات چیت کررہے ہیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ انڈین فینانس کوڈ کا مسودہ ہنوز حکومت کے زیر غور ہے انہوں نے کہا کہ مسودہ کی اساس پر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہے کہ حکومت آر بی آئی کی خود اختیاری کو ختم کررہی ہے ۔ فینانس کوڈ بل کے مسودہ کی پیشکش کے موقع پر حکومت کے نظریات کا انکشاف ہوگا۔ آئی ایف سی کے مسودہ کو گزشتہ ماہ گشت کروایا گیا جس میں مالیاتی پالیسی کمیٹی میں آڑ بی آئی گورنر کے ویٹو حق کو برخاست کردینے کی تجویز تھی ۔ سود کی شرح کے فیصلوں میں آر بی آئی گورنر کی اتھارٹی برخواست کردینے کے علاوہ مسودہ میں مالیاتی پالیسی کمیٹی میں حکومت کے چار نمائندوں اور سنٹرل بینک کے تین نمائندوں بشمول آر بی آئی چیر پرسن کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ امریکی ریسرچ فرم موڈی انالیسس نے اپنی رپورٹ میں سود کی شرحوں پر فیصلہ میں ریزروبینک آف انڈیا کی خود اختیاری کو ختم کرنے این ڈی اے حکومت کے اقدامات پر انتبادہ دیا ۔ انہوں نے اس اقدام کو ملک کی معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ۔ اصل مسودہ میں آر بی آئی چیر پرسن کو کمیٹی میں استثنائی اور غیر معمولی حالات میں فیصلہ پر اثر انداز ہونے کا حق حاصل ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے گزشتہ ہفتہ کہا کہ حکومت حصص اداروں سے بات چیت کے بعد ہی آئی ایف سی مسودہ پر کچھ فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فینانس شعبہ کے اصلاحات کمیشن نے اپنی سفارشات کو منظر عام پر لایا ہے۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تشکیل پر تبصرہ کی وصولی کے بعد ہی حکومت آر بی آئی سے مشاورت کرے گی ۔ جیٹلی نے فرور ی میں بجٹ کے دوران مالیاتی پ الیسی کمیٹی معاہدہ کا اعلان کیا تھا ۔ جس میں گورنر کے اختیارات کو گھٹانے کی بات کی گئی تھی ۔ مئی کے مہینہ میں جیٹلی اپنی بات سے مکر گئے فینانس بل سے اس فقرہ کو حذف کردیا یونائیٹیڈ فورم آف ریزروبینک آفیسرس ایمپلائز نے قبل ازیں چیف منسٹرس اور ارکان پارلیمنٹ کو تبدیلیوں سے متعلق مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اس فیصلہ کو روبہ عمل لایا گیا تو آر بی آئی کی کارکردگی ٹھپ ہوجائے گی۔
Govt says do not want to take away RBI powers
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں