آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی شریک حیات و خاتون اول سورامکرجی کا آج یہاں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر58سال تھی۔ انہیں دو ہفتہ قبل فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل کے انٹینسیو کیر یونٹ میں شریک کرایا گیا تھا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنے دو روزہ دورہ اوڈیشہ کو مختصر کردیا تھا اور اسی شام قومی دارالحکومت واپس ہوگئے تھے ۔ بتایاجاتا ہے کہ سورا، قلب کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔ ہاسپٹل کے پی آر او سنجے کمار نے بتایا کہ سورا مکرجی کا قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ موت تک انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ سورا کی13جولائی1957کو پرنب مکرجی سے شادی ہوئی تھی۔ وہ رابندر سنگیت کی ماہر تھیں۔ اس جوڑے کے دو لڑکے اور ایک دختر ہیں ۔ ان کے لڑکے ابھیجیت مکرجی، مغربی بنگال کے جانگی پور سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں ، جب کہ دختر شرمسار ایک کامیاب ڈانسر ہیں۔ اور وہ بھی کانگریس میں شامل ہوئی ہیں ۔ ایک اور لڑکے اندرجیت مکرجی بھی ہیں۔ سورا بنگلہ دیش کے نارائل علاقہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے رشتے دار ہنوز یہیں مقیم ہیں ۔ مارچ2013میں بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ کے دوران صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنے سسرالی رشتہ داروں سے ملاقات کی تھی، جہاں اس جوڑے کا روایتی خیر مقدم کیا گیاتھا۔ اس کے بعد وہ کبھی اپنے شوہر کے ہمراہ بیرونی دورہ پر نہیں گئیں۔ ان کے آبا و اجداد 1947کی تقسیم کے بعد1950کے اوائل میں ہندوستان منتقل ہوگئے تھے۔ جولائی2012میں پرنب مکرجی کو صدر جمہوریہ نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ کبھی لڑائی نہیں ہوئی تھی ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کل یہاں پہنچیں گی اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گی ۔ شیخ حسینہ نے جن کے مکرجی خاندان سے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں ، صدر جمہوریہ سے فون پر گفتگو کی تھی اور ان کی اہلیہ سورا کی صحت کے بارے میں دریافت کیاتھا۔ یاد رہے کہ3تا5مارچ2013کے دوران بنگلہ دیش کا سفر کرنے والے صدارتی وفد میں سورا بھی شامل تھیں ۔ ضلع نارائل کے موضع بھدرابیلا میں ان کے آبائی مکان میں ان کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیا گی اتھا ۔ یہ ضلع غیر منقسم جیسور کا ایک حصہ تھا ۔ وزیر اعظم بنگلہ دیش کل شام ہی وطن واپس ہوجائیں گی۔
President Pranab Mukherjee's wife Suvra Mukherjee dies at 74
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں