ایک عہدہ ایک پنشن - احتجاج میں شدت نہ پیدا کرنے سے سابق فوجیوں کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-19

ایک عہدہ ایک پنشن - احتجاج میں شدت نہ پیدا کرنے سے سابق فوجیوں کا اتفاق

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک عہدہ ایک پنشن مسئلہ پر سابق فوجیوں کو تسلی دینے وزیر اعظم کے دفتر نے آج مداخلت کی اور احتجاجیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ، جنہوں نے آئندہ دس دن تک اپنے احتجاجی میں شدت نہ پید اکرنے سے اتفاق کرلیا۔ وزیر اعظم کے پرنسپال سکریٹری نرپیندر مشرا نے آج ایک ایسے وقت سابق فوجیوں سے ملاقات کی جب کہ ایک اور اھتجاجی یہاں جنتر منتر پر مرن برت میں شامل ہوگئے ہیں ۔ یہ لوگ گزشتہ65دن سے یہاں احتجاج کررہے ہیں اور ایک عہدہ ایک پنشن نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل بلبیر سنگھ ریٹارئرڈ نے جو انڈین ایکس سرویس مین موومنٹ کے صدر ہیں، یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے آج صبح نرپیندر مشرا سے ملاقات کی۔ انہوں نے معمول کے حالات کی بحالی پر زور دیا ۔ جب ہم نے ان سے جاننا چاہا کہ اس کا کیا مطالب ہے ، توانہوں نے کہا کہ مرن برت ختم کردیاجانا چاہئے ۔ ہم نے انہیں بتایا کہ اگر کوئی ٹھوس تیقن دیاجاتا ہے تو ہم اسے روک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ساتھ بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے ، جنہوں نے اس مسئلہ پر وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے دس دن کی مہلت مانگی ہے ، لہذا دس دن تک احتجاج میں شدت نہیں پیدا کی جانی چاہئے ۔ میجر جنرل ستبیر سنگھ ریٹارئرڈ جنہوں نے آج صبح لیفٹننٹ جنرل بلبیر سنگھ کے ساتھ مشرا سے ملاقات کی، کہا کہ ان دونوں نے یہ واضح کردیا ہے ککہ ایک عہدہ ایک پنشن کی تعریف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، ہم نے اور آر او پی کے نفاذ کو یقینی تاریخ اور اس پر یکم اپریل2014سے عمل آوری کا تیقن بھی مانگا ہے ، جیسا کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا۔

OROP: PMO steps in; veterans agree not to escalate protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں