گجرات کے حالات مودی کی سیاست کا نتیجہ - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-28

گجرات کے حالات مودی کی سیاست کا نتیجہ - راہول گاندھی

سری نگر
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کشمیر میں حکمراں پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع پرستوں کے اتحاد کی حکومت ہے ۔ اس سے ریاست کے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا۔ کانگریس قائد جو ریاست جموں و کشمیر کے سہ روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں، پلوامہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ میں وہ اپنے گھر کوواپسی جیسا محسوس کررہے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق اس ریاست سے ہے ۔ راہول گاندھی نے حکمراں اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یو پی اے دور حکومت میں شروع کردہ کاموں کو جاری رکھنے میں یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کا احساس ہے کہ یہاں ایک موقع پرست اتحاد کی حکومت قائم ہے۔ یہ حکومت ریاست کے عوام کی مدد کے لئے کام نہیں کررہی ہے ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مرکز کی پ چھلی یوپی اے حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کے لئے کئی اسکیمات بالخصوص کسانوں کے لئے اسکیمات کی شروعات کی تھیں۔ اس موجودہ ریاستی حکومت آگے بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔۔ انہوں نے ریات میں زعفران کی پیداوار کے لئے سابق یو پی اے حکومت کی جانب سے شروع کردہ اقدامات کا ذکر کیا اس سے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچا تھا ۔ راہول نے کہا کہ جب کبھی میں ریاست جموں و کشمیر کا دورہ کرتا ہوں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں گھر آگیا ہوں ۔ یو این آئی کے مطابق راہول گاندھی نے گجرات مین پٹیل طبقہ کو تحفظات کے مطالبہ پر بھڑکے تشدد کے لئے بالواسطہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اسے غصے کی سیاست کا نتیجہ بتایا ہے ۔ راہول گاندھی جو ریاست جموں و کشمیر کے سہ روزہ دورہ پر ہیں سری نگر سے25کلو میٹر دور پمپور ٹاؤن میں کسانوں کی ایک ریالی سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا نام لیئے بغیر کہا کہ غصے کی سیاست کی جاتی ہے تو اس سے ملک پر منفی اثر پڑتا ہے ، وہی آپ کو گجرات میں نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی سوچ سب کو متحد کرنے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے ۔کانگریس کی سوچ سبھی کو بھائی چارگی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہہے ۔راہول گاندھی اپنی سیاسی تقریروں میں مودی پر غصے کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ غصے کی سیاست کا صرف مودی کو فائدہ حاصل ہوتاہے، وہ چاہتے ہیں کہ عوام ایک دوسرے سے لڑ پڑیں اور غصہ پھیلاتے رہین ۔ کانگریس کا ایقان ہے کہ غصہ کی سیاست کا سوائے مودی کے کسی کو فائدہ نہیں پہنچا۔ اس سے ملک کو کسانوں کو غریبوں کو اور تاجروں کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور اس کا اثر ہم کشمیر میں دیکھ رہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے مودی کی قیادت والی سرکار کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سوٹ بوٹ کی سرکار کا مقصد صرف پانچ سے دس لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ راہول گاندھی نے کسان ریالی میں کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ موقع پرست حکومت ریاست کے لوگوں کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم(سابق یو پی اے حکومت) نے ریاست کے لوگوں بشمول کسانوں کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی تھیں۔ لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتیں ان کاموں کو آگے نہیں بڑھار ہی ہیں۔ راہول نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ میرے خصوصی تعلقات ہیں ، کیونکہ میری جڑیں یہیں ہیں ۔ میرے آبا و اجداد یہیں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں خاص طور پرکسانوں اور نوجوانوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ راہول گاندھی نے کل جمو ں و کشمیر کے تین روزہ دورے کا آغاز کیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے بالا کوٹ کا دورہ کیا جہاں رواں ماہ کے دوران سرحد پار سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ بالا کوٹ میں انہوں نے پاکستانی فوج پر گولہ باری اور فائرنگ کے متاثرین سے بات چیت کی اور ان کو در پیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ بعد میں انہوں نے جموں خطے کے پنچایت ارکان، سابق کارپوریٹروں و کونسلروں اور کانگریس ارکان عاملہ سے خطاب کیا۔

Rahul Gandhi blames PM Narendra Modi's 'politics of hatred' for Gujarat violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں