نئے آندھرا صدر مقام کے لئے جبری طور پر زمین نہیں لی جائے گی - وزیر بلدیات آندھرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

نئے آندھرا صدر مقام کے لئے جبری طور پر زمین نہیں لی جائے گی - وزیر بلدیات آندھرا

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش حکومت جسے نئے صدر مقام کے لئے زمین کے جبری حصول پر تنقید کا سامنا ہے ، نے آج کہا کہ وہ صرف لینڈ پولنگ (رضاکارانہ طور پر زمین کے حصول) کے حق میں تھی اور جبری طور پر زمین کے حصول کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ یہ حکومت کی جانب سے موقف کی تبدیل سمجھی جارہی ہے۔ بلدیاتی انظامیہ وزیر ٹی نارائن جو صدر مقام کے لئے لینڈ پولنگ کی نگرانی کررہے ہیں ، نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ حکومت نے2جنوری کو صرف لینڈ پولنگ کا اعلان کیا تھا اور28فروری تک کسانوں نے اپنی33ہزار ایکڑ زمین دی۔ میں نے یکم مارچ کو زمین کے حصول کا اعلان کیا تھا تاہم چیف منسٹر نے مجھ سے کہا کہ صرف لینڈ پولنگ کے ذریعہ ہی زمین حاصل کریں اور اسے زبردستی نہ حاصل کرے۔ میں نے20اگست تک انتظار کیا اور اس دوران مجھے ایک ہزار ایکڑ زمین دی گئی ۔ میں نے ہی صدر مقام کی تعمیر میں تاخیر کو روکنے کے لئے زمین کے حصول کی شروعات کی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وزیر، چیف منسٹر کو کسی بھی تنازعہ سے بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر شروع ہی سے زمین کے جبری حصول کے بالکل مخالف تھے اور وہ میں ہی تھا جس نے زمین کے حصول کی کوشش کی تھی۔ اس طرح وزیر نے تمام الزامات اپنے سر لینے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پون کلیان جنہوں نے جن سینا پارٹی کی بنیاد ڈالی ، نے بھی لینڈ پولنگ کے ذریعہ ہی زمین کے حصول کی حمایت کی تھی۔ چنانچہ اب ہم لینڈ پولنگ کے ذریعہ زمین حاصل کرنے کے لئے کسانوں کو لبھا رہے ہیں ، ہمین ایک اچھا صدر مقام بنانا ہے۔ ہم باقی ماندہ کسانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مہربانی کر کے حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔ حکومت کا مقصد جبری طور پر زمین حاصل کرنا نہیں ہے ۔ چیف منسٹر شروع سے ہی اس کے خلاف تھے ۔ ہم کسانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ لینڈ پولنگ کے ذریعہ اپنی زمین حکومت کو دیں ۔

Not Forcing Farmers To Give Lands For Capital: AP Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں