اراضی بل پر مودی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

اراضی بل پر مودی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

نئی دہلی
ایجنسیاں
وزیر اعظم نریندر مودی کے معاشی ایجنڈے کو ایک بڑا دھکہ اس وقت لگا جب این ڈی اے کی پیش کردہ اراضی بل کی ہر تبدیلی پر اسے کانگریس پارٹی کے بشمول تمام اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس پر اپنے موقف سے ہٹتے ہوئے بی جے پی نے بالآخر یوپی اے کی پیش کردہ اراضی بل کو تسلیم کرلیا اور متنازعہ تبدیلیوں کو بل سے حذف کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی11بی جے پی ممبران نے پیر کے دن سماجی میل جول و تشخیص اور رضا مندی پر حامی بھرلی۔ جب کہ بی جے پی نے اپنے پہلے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے ، جس سے سمجھا جاتا ہے کہ اس اجلاس کے بعد ایم پی ایس ایس اہلو والیہ7اگست کو ایک عام اتفاق رائے کو پیش کریں گے ۔ یہ اتنا ہی اچھا ہے جیسا کہ ہمارا ایکٹ2013ء کمیٹی کے کانگریس ممبر نے موجودہ تبدیلیوں کے بعد حکمراں بی جے پی سے اتفاق کرتے ہوئے اجلاس کے بعد اپنے اطمینان کا اظہار کیا ، ترنمول کانگریس ممبران ڈیرک اوبرین اور کلیان بنرجی نے اجلاس سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ اراضی بل صبح ہی پیش کیا گیا جس پر انہیں اہم نکات کو دیکھنے کا بہت تھوڑا وقت ملا ہے ۔ ان تبدیلیوں میں سے چھ پر اجلاس میں بحث کی گئی اور اسے اتفاق رائے حاصل ہوئی۔ این ڈی اے کی پیش کردہ اراضی بل میں جملہ15تبدیلیوں ، نو تبدیلیوں پر اپوزیشن پارٹیوں بشمول کانگریس نے مخالفت کی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں