ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ - وزیر اعظم نجیب رزاق سے استعفیٰ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ - وزیر اعظم نجیب رزاق سے استعفیٰ کا مطالبہ

کوالالمپور
رائٹر
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہفتہ کو ہزاروں افراد وزیر اعظم نجیب رزاق سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ۔ جب کہ حکام نے اس مظاہرے کو غیر قانونی اجتماع قرار دیا ہے ۔ جولائی میں افشا ہونے والی ایک دستاویز میں وزیر اعظم کومبینہ طور پر ایک بد عنوانی کے معاملے میں ملوث ظاہر کیا گیاتھا جس پر وزیر اعظم نے اپنے ایک نائب اور دیگر چار وزراء کو بر طرف بھی کیا۔ ہفتہ کو ہوئے مظاہرے میں لوگوں نے پیلی شرٹس پہن رکھی تھیں اور یہ لوگ شہر کے مختلف علاقوں سے مار چ کرتے ہوئے آزادی اسکوائر پہنچنا شروع ہوئے جہاں پیر کو ملائیشیا کے اٹھاونویں قومی دن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس احتجاج کا اہتمام کرنے والے ، برسیہ، نامی اتحاد کا مطالبہ ہے کہ ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں ۔ حکام نے مظاہرے کے منتظمین کی ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے اور اس کے نشان والی پیلی شرٹ پہننے پر پابندی بھی عائد کردی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری کو بھی شہر میں تعینات کیا گیا ہے جو آزادی اسکوائر کی طرف جانے والے راستوں کو بند کررہی ہے کیونکہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ مطاہرین کے لئے ممنوع ہے ۔ بعض مظاہرین کے کپڑے کے بستے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج ہے میرے وزیر اعظم نے مجھے شرمندہ کیا ۔ بعض نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ تحریر ہے ۔ وزیر اعظم کا موقف ہے کہ یہ رقم مشرقی وسطیٰ کی طرف سے عطیے کے طور پر دی گئی تھی اور اسی بات کو لے کر آزادی اسکوائر کے قریب مطاہرین کے سامنے ایک مزاحیہ اداکار عربی لباس پہن کر وزیر اعظم پر طنز کرتا نظر آیا۔ وزیر اعظم نجیب رزاق نے مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملائیشیا کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ پیلی شرٹ پہن رہے ہیں ۔ وہ ہماری نیک نامی کا خراب کرنا چاہتے ہیں ملائیشیا کے منہ پر کالک ملنا چاہتے ہیں ۔

Malaysia protests against PM Najib Razak draw thousands

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں