صدر نشین بلدیہ تانڈووجئے لکشمی نے نائب صدر نشین ساجد علی کو راکھی باندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

صدر نشین بلدیہ تانڈووجئے لکشمی نے نائب صدر نشین ساجد علی کو راکھی باندھی

Chairperson-Tandur-Vijay-Laxmi-Tying-Rakhi-to-VC-sajid-ali
بھیا میرے راکھی کے بندھن کو نبھانا .....
صدر نشین بلدیہ تانڈورکوٹریکا وجئے لکشمی وینکٹیا نے نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی کو راکھی باندھی

برادران وطن میں راکھی بندھن کو بھائی اور بہن کے درمیان مقدس رشتہ مانا جاتا ہے یوں تو کسی بھی مذہب میں بہن اور بھائی کا اٹوٹ بندھن پیار اور محبت جتانے کیلئے کسی مخصوص دن کا محتاج نہیں لیکن برادران وطن کے اس ثقافتی تیوہار کے اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر اپنے بھائیوں سے لازوال محبت،عقیدت،قربت ،دوستی اور بھروسے کے اٹوٹ رشتے کا اظہار کرتی ہیں اور اپنی جان سے پیارے بھائیوں کیلئے درازیء عمراورتندرستی کیلئے دعاء کرتی ہیں ۔ ایسا ہی ایک بہترین منظر آج اس وقت دیکھنے میں آیا جب صدر نشین بلدیہ تانڈور محترمہ کوٹریکا وجئے لکشمی وینکٹیا ء اپنے شوہر و ٹی آر ایس قائد کوٹریکا وینکٹیا کیساتھ نائب صدر نشین بلدیہ تانڈور سید ساجد علی جنکا تعلق مجلس اتحادالمسلمین سے ہے کی رہائش گاہ پہنچ کر انکی کلائی پر راکھی باندھی اور مٹھائی کھلائی اس مؤقع پر نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی نے صدر نشین بلدیہ کوٹریکا وجئے لکشمی وینکٹیا کو ساڑی کا تحفہ پیش کیا یہ نظارہ ان فرقہ پرست اور انتشار پسند مٹھی بھر طاقتوں کے منہ پر ایک بھرپور طمانچہ ہیکہ وہ چاہے کتنے ہی ہتھکنڈوں کے ذریعہ اس ملک کی سیکولر اور امن پسندعوام کے ذہنوں کو فرقہ پرستی کے زہر سے پراگندہ کرنے کی ، ملک کی پرامن فضاء اور عوام کے درمیان موجود گنگا جمنی تہذیب کو مذاہب کے خانوں میں بانٹنے کی لاکھ کوشش کرلیں مگر وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونگے اور دونوں جانب کے لوگ ہمیشہ قومی یکجہتی ، آپسی میل ملاپ اور رواداری کا پرچم بلند کرتے رہیں گے ۔

Chairperson Tandur Smt. Vijay Laxmi Tying Rakhi to vice chairman syed sajid ali

1 تبصرہ:

  1. یحی خان، آپ تو سہارا کے رپورٹر ہیں نا پھر ادھر کیسے؟

    جواب دیںحذف کریں