لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثانی مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-13

لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثانی مستعفی

تریپولی
اے ایف پی
بین الاقوامی طور پر لیبیا کی تسلیم کی جانے والی حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ الثانی ، نے اپنے حیرت انگیز اقدام کے ذریعہ استعفیٰ کا اعلان ٹیلی ویژن پر کردیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے ملک کے حریف گروپوں کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے چند گھنٹوں بعد کیا۔ ٹاک شو کے دوران وزیر اعظم الثانی کو ناراض شہریوں کے کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑا ، جنہوں نے ان کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شہری خدمات جیسے برقی اور ناقص سیکوریٹی کے بارے میں شکایت کی ہے ۔ اگر میرا عہدہ سے ہٹ جانا ہی تو یہ حل تو پھر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں ۔ الثانی نے ٹاک شو کے دوران یہ بات کہی اور مزید بتایاکہ میرا استعفیٰ اتوار کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا۔ وزیر اعظم جن پر مئی کے مہینہ میں اس وقت بندوق برداروں نے حملہ کیاتھا ۔ جب وہ پارلیمنٹ سے واپس آرہے تھے ، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ۔ ان کی حکومت کے خلاف کل ٹیلی ویژن انٹریو میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ لیبیا 2011میں معمر قذافی کے زوال کے بعد افراتفری کا شکار ہوگیا ۔ اب فی الحال وہاں دو حریف حکومتیں اقتدار کی لڑائی میں مصروف ہیں اور کئی ملیشیا ملک کے وسیع تر وسائل کی دولت پر قبضہ کے لئے جدو جہد کررہے ہیں ۔ الثانی کی منتخب حکومت مصر کی سرحد سے قریب ایک چھوٹے سے مشرقی شہر میں کام کررہی ہے ۔ جب سے اسلامی ملیشیا اتحاد نے دارالحکومت تریپولی پر کنٹرول گزشتہ سال حاصل کیا تھا۔ قبل ازیں، دونوں حریف گرپوں نے نئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات کا آغاز کیا جو سوئز ر لینڈ کے شہر میں جاری ہے جس کا مقصد اتحاد پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے ۔ طاقتور تریپولی پارلیمنٹ کے نمائندے مذاکرات میں شامل ہوگئے ہیں حالانکہ گزشتہ ماہ اس کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ جو جنیوا میں مذاکرات میں مصالحت کا رول ادا کررہے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی سیاسی معاملت ہوجائے اور یہ امید کرتے ہیں کہ اتحاد پر مبنی حکومت پائیدار جنگ بندی، نافذ کرسکتی ہے ۔ لیبیا بن غازی کے ساتھ عدم سیکوریٹی کا شکار ہے جو ملک کے مشرق میں واقع ہے۔ وہاں روزانہ حکومت کے مخالفین اور حامی ملیشیا اور افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ بین الاقوامی برادری پارلیمنٹ کو تسلیم کرتی ہے جہاں مشرقی بندرگاہی شہر تبوک واقع ہے ۔

Libya's Prime Minister Thani resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں