یو این آئی
پاکستان میں صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کے مشورے پر پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس جواد ایس خواجہ کی تقرری کو کل منظوری دے دی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق جسٹس خواجہ چیف جسٹس ناصر الحق ملک کے بعد سپریم کورٹ میں سب سے سینئر جج ہیں جو کہ17اگست کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ چیف جسٹس ملک 16اگست کو سبکدوش ہوں گے ۔10ستمبر1950کو ضلع گجرنوالہ کے وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے جسٹس خواجہ کو سال1985میں سپریم کورٹ کے ایک وکیل کے طور پر نامزد کیا گیا۔19مارچ 2007کو جسسٹس خواجہ نے اپنے آئینی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ اس کے بعد پانچ جون2009کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخار احمد چودھری نے جسٹس خواجہ کو پاکستان کے سپریم کورٹ کے ایک جج کے طور پر مقرر کیا۔
Justice Jawwad S. Khawaja approved as new Chief Justice of Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں