پاکستانی عدالت سے الطاف حسین کاگرفتاری وارنٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

پاکستانی عدالت سے الطاف حسین کاگرفتاری وارنٹ جاری

کراچی
رائٹر
پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک کی ایک اہم سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت کے عہدہ دار نے بتایا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ افسر نے رائٹر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے جاری کی گئی وارنٹ کی ایک کاپی دستیاب کرائی ہے ۔ سندھ میں ایم کیو ایم پارٹی کی حکومت ہے ۔ پارٹی کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ملک کی اقتصاری دارالحکومت مانے جانے والے شہر کراچی میں کشیدگی پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکومت کو ملنے والی آمدنی کا تقریبا نصف حصہ بھی اسی شہر سے آتا ہے ۔ الطاف حسین کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاجانا صاف طور پر ظاہرکرتا ہے کہ ملک میں فوج اور اس پارٹی کے تعلقات کافی خراب ہیں ۔ مسٹر حسین لندن میں رہتے ہیں ۔ ملک میں قتل سمیت کئی دیگر معاملات میں الطاف حسین کے خلاف اس سے پہلے1992میں گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے وہ لندن میں جلا وطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ بعد میں ان معاملات کو واپس لے لیا گیا تھا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی سب سے بڑی پارٹی ہے جس کی1947میں تقسیم کے بعد ہندوستان سے پاکستان آںے والے اردو بولنے والے لوگوں کے درمیان مضبوظ پکڑ ہے اور اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ۔ پولیس ایم کیو ایم پر الزام لگاتی رہی ہے کہ شہر پر اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لئے ایم کیو ایم ایک مافیا کی طرح کام کرتی ہے جبکہ پارٹی ان الزامات کو ہمیشہ ہی تردید کرتی رہی ہے ۔

Court issues non-bailable warrants against Altaf Hussain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں