پی ٹی آئی
اپنے متاثر کن مظاہرہ کے ساتھ ہندوستانی نژاد امریکی لوسیانا کے گورنر بابی جندال ایسا لگتا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امید وار کی بحث میں مشترکہ فاتح کے طور پر ابھریں گے۔ کئی نیوز آوٹ لیٹس اور سیاسی تجزیہ کاروں نے یہ بات کہی۔ فاکس نیوز کے فلاش پولیس مین اعلان کیا گیا ہے کہ کارلی فیورینا اور جندال، جی او پی کی انڈرکارڈ بحث کے مشترکہ فاتح ہوں گے ۔ اس دوران سابق صدارتی امیدوار مائیکل بیاچ میان نے کہا ہے کہ جندال نے کل رات کی بحث جیت لی ہے۔ بابی جندال کے لئے تالیاں بجائی جائیں۔ یہی وقت ہے کہ واشنگٹن میں رپیبلکنز کو ڈیمو کریٹ امیدواروں کے خلاف مقابلہ کرنا چاہئے ۔ اس دوران یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک کام کرنے والا چاہئے باتیں کرنے والا نہیں ۔ لوسیانا کے گورنر بابی جندال نے کہا کہ وہ امریکہ کو حقیقی قیادت فراہم کریں گے۔ اگر منتخب ہوجائیں۔44سالہ جندال جن کے والدین ان کے پیدا ہونے سے قبل پنجاب سے امریکہ کو چلے گئے تھے ، امریکہ کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی امریکی ہیں۔ حالانکہ وہ اس وقت17رپیبلکن صدارتی امید وارں میں13ویں مقام پر ہیں۔ جندال نے چند سیاسی تجزیہ کاروں کی نظر میں فاکس نیوز کی جانب سے ٹیلی ویژن پرنشر کردہ ریپبلکن صدارتی امید وار کی پہلی بحث میں متاثر کن مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے سر فہرست10امید واروں میں سے بحث میں جیتنے والے 2مشترک امید واروں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی عوام ایک حقیقی قیادت کے خواہاں ہیں جو میں نے لوسیانا میں انجام دی ہے اور میں امریکہ میں صدر کے طور پر ایسا کرسکتا ہوں ۔ جندال نے کلیو لینڈاوہیو میں فاکس نیوز کی جانب سے منعقدہ بحث میں دہرے سر فہرست امید وار کے طور پر اپنے ابتدائی ریمارکس میں یہ دعوے کئے ہیں ۔
Jindal wins 2nd-tier presidential debate: Analyst
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں