پاکستان میں سی پی یو اجلاس کا بائیکاٹ کرنے ہندوستان کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-08

پاکستان میں سی پی یو اجلاس کا بائیکاٹ کرنے ہندوستان کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی، اے ایف پی
ہندوستان اسلام آباد میں آئندہ ماہ دولت مشترکہ پارلیمانی یونین اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا ۔ اس کا یہ اقدام جموں و کشمیر کے اسپیکر کو مدعو نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلہ کے خلاف ہوگا ۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ آج یہاں تمام ریاستوں کے اسپیکرس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ ہندوستان، جموں و کشمیر کے اسپیکر کو مدعو نہ کیا گیا تو سی پی یو اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا ۔ پاکستان نے30ستمبر تا8اکتوبر اسلام آباد میں منعقد شدنی انٹر پارلیمنٹری یونین میٹنگ میں شرکت کے لئے جموں و کشمیر کے اسپیکر کو دعوت نامہ نہیں بھیجا ہے جب کہ ہندوستان کی دیگر تمام ریاستوں کے اسپیکروں کو مدعو کیاجاچکا ہے ۔ ہندوستانی اسپیکر س نے یہ فیصلہ گرداسپور( پنجاب) میں حالیہ دہشت گرد حملہ اور جموں و کشمیر میں ادھم پور میں دہشت گردوں کی در اندازی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں کیا ہے۔ سمترا مہاجن نے کہا کہ حکومت پاکستان کا اقدام غلط ہے اور پاکستان کی جانب سے کشمیرکے اسپیکر کو دعوت نامہ نہ بھیجنا کامن ویلتھ پارلیمنٹری یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ جب کہ معاملے کو سی پی یو کے صدر اور سکریٹری جنرل کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ جب کہ اس حوالے سے انہیں ایک خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کے اسپیکر کو کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو نہ کیاگیا تو دیگر31اسپیکر ز بھی پاکستان میں ہونیو الی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے بصورت دیگر اسپیکرز کے لئے کانفرنس کا وینیو تبدیل کیاجائے۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے کانفرنس کے بائیکاٹ سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا اس لئے ہندوستان کی طرف سے بائیکاٹ کا سرکاری طور پر پتہ چلنے پر رد عمل کا اظہار کیاجائے گا۔

India to boycott CPU meeting in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں