انڈونیشیائی طیارہ حادثہ کا شکار - تمام 54 مسافرین ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

انڈونیشیائی طیارہ حادثہ کا شکار - تمام 54 مسافرین ہلاک

جکارتہ
آئی اے این ایس
انڈونیشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ اتوار کو مشرقی پاپوا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی بنا پر طیارہ پر سوار تمام54افراد ہلاک ہوگئے ۔ انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ بنٹانگ کے علاقے میں ملا ہے تاہم ابھی تک کسی کے بچنے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔ یہ ملبہ مقامی افراد نے تلاش کیا جنہیں نے حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا ۔ تریگانا ایئر کے اے ٹی آر جہاز پر عملے سمیت54افرادسوار تھے ۔ ژنہوا نے وزارت ٹرانسپورٹ کی فضائی ٹرانسپورٹ کے ڈائرکٹر جنرل کے حوالہ سے کہا کہ جکارتہ میں وزارت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ تریگانہ ایر سروس کے اے ٹی آر 42جہاز نے پاپوا علاقہ کے صدر مقام جیاپورا میں واقع سیتانی ایر پورٹ سے گرینج کے میعاری وقت کے مطابق،2۔22پر اڑان بھری اور اس کو3۔16پرپاپوا کے جنوبی شہر اوکیسبل میں اترناتھا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی۔ ٹرانسپورٹیشن وزارت کے ترجمان جو لیس برتانے انڈونیشیا کی سی این این کو بتایا کہ2۔55پر طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ قبل ازیں حکومتی بچاؤ ادارے بسر ناس کے چیف بیم بینگ سولسٹیو نے رائٹرز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔بسرناس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق طیارے میں کل54مسافر سوارتھے جس میں44بڑے، پانچ بچے ،اور عملے کے پانچ اارکان شامل تھے۔ طیارہ پاپوا صوبے کے دارالحکومت جیاپورا کے جنوب میں جیا پورا سنتانی ایر پورٹ اور اوکسی بل کے درمیان پرواز کررہا تھا ۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان جے برتا نے طیارے کی گمشندگی کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی کہ ہم مقامی حکام سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے موسم کی خرابی کی بنا پر بچاؤ کاری عمل کو روکتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں موسم بہت خراب ہے ، یہاں انتہائی اندھیرا اور موسم شدید ابر آلود ہے، یہ تلاش کے لئے موزوں نہیں۔ تاہم مقام حادثہ پر فضائی ٹرانسپورٹ کے ڈائرکٹر جنرل کے ہمراہ سرکاری عہدیداروں کی ٹیم روانہ ہونے والی ہے ۔تاکہ انخلائی عمل میں امدادی کاموں کا جائزہ لے ۔ یہ بات ہنوز واضح نہ ہوسکی کہ جہاز کے پہاڑی سے ٹکرائے جانے کی کیا وجہ تھی ۔اس بات کا گمان کیاجارہا ہے کہ خرابی موسم کی بنا پر یہ حادثہ ہوا ہے۔ شہری ہوائی بازی سے متعلق حفاظتی نیٹ ورک کے مطابق تریگانہ ایرویز کے1991سے آغاز کے بعد سے تا حال14حادثات کا شکار ہوچکی ہیں اور اس کے10ہوائی جہاز تباہ ہوئے ۔ یورپی یونین نے2007میں اس فضائی کمپنی کو بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی ۔ گزشتہ سال دسمبر میں انڈونیشین شہر سوربیا سے سنگا پور جانے والا ایئر ایشیا کا مسافر طیارہ تباہ ہوگیا ۔ جس سے162افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس حادثے کے بعد حکومت نے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کے لئے کچھ ضابطے متعارف کرائے تھے۔ جولائی میں ملک کے شمالی علاقیے میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تباہ ہونے سے کم از کم100افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انڈونیشین صدر نے ایئر فورس کے مجموعی نظام پر نظر ثانی کا وعدہ کیا تھا۔

Plane with 54 on board crashes in remote Indonesian region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں