جہادیوں کو امریکہ اور اسرائیل پر حملہ کی ترغیب - فرزند اسامہ بن لادن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

جہادیوں کو امریکہ اور اسرائیل پر حملہ کی ترغیب - فرزند اسامہ بن لادن

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اسامہ بن لادن کے فرزند حمزہ عرف ولیعہد دہشت گرد ی نے القاعدہ کے حامیوں سے امریکہ اور اس کے حلیف ممالک میں تن تنہا حملہ کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ مقتول القاعدہ سربراہ کے فرزند حمزہ اس وقت25یا26سال کے ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں خصوصی طور پر واشنگٹن ، تل ابیب اور پیرس میں کسی کو شریک بنائے بغیر ہی از کود پروگرام طئے کرنے اور اسپر عمل آوری کی ترغیب دی ۔ حمزہ بن لادن نے ویڈیو پیام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے حلیفوں میں اور دنیا بھر میں آباد یہودی امریکیوں کو نشانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا فرض ہے ۔ سائٹ انٹلیجنس گروپ کی ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ریٹاکاز نے ٹوئٹر سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ القاعدہ اپنے برانڈ کے احیاء اور سابقہ مقبولیت کی تجدید سے پر امید ہے۔ انتہا پسند گروپ کی قیادت حمزہ کومستقبل میں قائد باننے کی خواہاں ہے کیونکہ وہ مقبول اور سب کے پسندیدہ شخص ہیں اور آج تک ان کے خلاف کوئی منفی بات یا ان کے کردار سے متعلق کوئی غلط بات نہیں سنی گئی ۔ وہ صاف ستھری شخصیت کے حامل ہیں، دوسروں میں تحریک جگانے کے اہل بھی ہیں حالانکہ عملی طور پر انہیں جنگ کا کوئی تجربہ نہیں اور وہ کبھی کسی آپریشن میں شریک نہیں رہے ۔ 9/11کے فوراً بعد شائع تصویروں میں حمزہ کو بالغ عسکریت پسندوں کو نظمیں سناتے دیکھا گیا تھا ۔ وہ اتفاق سے پاکستان میں ایک حوالی پر2011ء کے دوران امریکی بحریہ کمانڈوز کے حملہ میں بچ گئے تھے جبکہ اسامہ ہلاک ہوگئے تھے ۔نیویارک ڈیلی نیوز نے بتایا کہ بھولے بالے نظر آنے والے حمزہ نے عین ممکن ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ جون کے دوران تیار کیا ہو کیونکہ انہیں مہلوک طالبان قائد ملا عمر کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے دکھایا گیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے حمزہ بن لادن نے دولت اسلامی فی العراق الشام کا اس ویڈیو میں کوئی تذکرہ نہیں کیا جس نے صرف عراق اور شام میں وسیع تر علاقوں میں خلافت قائم کررکھی ہے بلکہ ساری دنیا کے انتہا پسندوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ خاتون ایکزیکٹیو ڈائرکٹر کے حوالہ سے بتایا گیا کہ دنیا بھر کے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو ا پنے دامن میں سمیٹنے والے گروپ کا حمزہ بن لادن کے ویڈیو پیام میں کوئی تذکرہ نہیں ۔ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے گزشتہ ہفتہ طالبان کے نئے قائد ملا اختر منصور کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا تھا۔ جس پر مبنی آڈیو ریکارڈنگ جمعرات کو منظر عام پر آئی۔ حمزہ بن لادن کی آنٹی، ، انکل اور ان کی سوتیلی دادی ، جاریہ ماہ کے اوائل میں انگلینڈ میں ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ سعودی عرب میں لادن خاندان نے بیس سال قبل ہی اسامہ بن لادن کو عاق کردیا تھا ۔ نوجوان بن لادن کو ایک دم توڑتے انتہا پسند گرو کی ویب سائٹ پر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت7جولائی2005کے لندن بم دھماکوں کی برسی منائی جارہی تھی جس میں52افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ حمزہ کو اس وقت ایک نظم پڑھتے سنا گیا جس میں امریکہ ، برطانیہ فرانس اور ڈنمارک میں تباہی مچانے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی ۔

Bin Laden's son urges attacks on US, Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں