ہندوستان مصر سے سیکوریٹی تعلقات کو مضبوط کرے گا - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

ہندوستان مصر سے سیکوریٹی تعلقات کو مضبوط کرے گا - سشما سوراج

قاہرہ
پی ٹی آئی
شدت پسندی اور دہشت گردی کی تائید کرنے والے غیر ملکی عناصر سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط لڑائی پر زور دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ وہ دہشت گردی کے مکمل صفائے کے لئے مصر کے ساتھ سیکوریٹی تعلقات کو مضبوط کررہا ہے ۔ دفاعی پالیسی سازوں اور دانشوروں کے ایک منتخب گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے خلیج کے علاقہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خطرہ کے بارے میں بات کی اور ہندوستان کے پڑوس میں طالبان اور لشکر طیبہ سے لاحق خطرات کو زیر بحث لایا ۔ انہوں نے کہا آج ہم بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم رواداری کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ انتہا پسندی کا فرو جس کی نمائندگی القاعدہ اور ہمارے علاقہ میں آئی ایس آئی ایس اور طالبان و لشکر طیبہ اور ہمارے پڑوس میں دیگر (گروپوں) کی جانب سے کی جارہی ہے اس رجحان کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شدت پسندی انتہا پسندی کے خطرہ اور ابھرتے ہوئے غیر ریاستی عناصر سے لڑنا ہوگا ۔ اس سے مہذب دنیا کو اجتماعی اور مربوط طور پر چیلنج لاحق ہے ۔ ہندوستان نہ صرف دہشت گردی کی تمام حرکتوں کی مذمت کرتا ہے بلکہ دہشت گردی کے مکمل صفائے کی لڑائی میں مصر سے تعاون کرتا ہے ۔ سشما سوراج یہاں پر سٹجس ڈپلومیٹک کلب میں خطاب کررہی تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے کل مصری قیادت سے وسیع تر مذاکرات کئے اور علاقائی اور عالمی دونوں سطحوں پر دہشت گردی کے سد باب کے لئے معلومات اور تعاون کے تبادلہ میں اضافہ کی تجویز رکھی جب کہ انہوں نے ہندوستان اور مصر کے درمیان قریبی سلامتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے اپنا پہلا دورہ مصر مکمل کرنے سے قبل کہا ہمارے دفاعی تعلقات جن کی بنیاد ہماری روایتی اور دوستانہ تعلقات پر ہے اس میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ تاکہ کئی سطحوں پر قریبی تال میل پیدا کیاجائے ۔ ہم عرب ملکوں کی تنظیم کے ساتھ تعاون و اشتراک کو مستحکم کریں گے، انڈیا ، افریقہ فورم کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اقوام متحدہ و دیگر ہمہ فریقی اداروں میں اپنے غیر معمولی تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔

India to boost security ties with Egypt to tackle terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں