حاجیوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عہد - پرنس محمد بن نائف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

حاجیوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عہد - پرنس محمد بن نائف

جدہ
یو این آئی
سعودی حکومت نے عازمین حج کو بہترین خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔ مجلس وزراء نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ، نائب خادم الحرمین الشریفین پرنس محمد بن نائف کی زیر صدارت کابینی اجلاس کو جو جدہ میں اسلام پیالیس، منعقد ہوا، رواں حج سیزن میں حکومت اور نجی شعبہ کی تیاریوں کے بارے میں اطلاعات بہم پہنچائی گئیں۔ پرنس محمد نے اس بات پر زور دیا کہ شاہی حکومت عازمین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں رکھے گی ۔ انہوں نے عازمین سے کہا کہ وہ اپنا وقت حج کے ارکان کی ادائیگی اور عبادتوں میں صرف کریں اور ایسی باتوں سے گریز کریں جو اسلامی تعلیمات سے متضاد ہوں یا جن سے ساتھی عازمین حج کو تکلیف پہنچے۔ دریں اثناء میونسپل اور دیہی امور کے وزیر عبداللطیف الشیخ نے بتایا کہ اس سال حج کے دوران مقامات مقدسہ کی صفائی ستھرائی کے لئے کمپنیوں کو2.5ارب سعودی ریال کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے ملک کے رہنماؤں اور مختلف سرکاری اور نجی ایجنسیوں کی اس سال عازمین حل کو اعلیٰ معیاری خدمات مہیا کرانے کے لئے تعریف کی ۔ شہرمیں ان خدمات کی معاون وزیر عبدالسلام بن سلیمان نے کہا کہ22جولائی سے دس میونسپلٹیوں میں صفائی کا کام چل رہا ہے۔ صفائی کے ٹھیکے مہارت کی حامل کئی کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں۔دریں اثناء کل مکہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل نے بتایا کہ عازمین کو مقامات مقدسہ کے اخلافی ضابطوں اور اصولوں سے آگاہ کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے ۔ گورنر کے مشیر حشام الفیصل نے بتایا کہ یہ ہم کئی تنظیموں کی مربوط کوششوں سے چلائی جارہی ہے اس کا مقصد عازمین اور خدمات مہیا کرنے والوں کا رویہ بہتر بنانا ہے ۔یہ مہم مکہ اورمدینہ میں عازمین حج کی آمد کے ساتھ شروع ہوئی ہے اور حاجیوں کے وطن لوٹنے تک جاری رہتی ہے ۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو مہذب رویہ کے بارے میں شعور سکھایاجانا ہے حرمین کے احترام کا پیغام دیا جاتا ہے اور ضابطوں کے بارے میں بتایاجاتا ہے تاکہ عازمین کو کوئی دقت پیش نہیں آئے ۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عازمین کو مختلف زبانوں میں اور میڈیا کے ذریعہ معلومات فراہم کی گئی تھیں ۔ اس کا خاص مقصد اتنی بڑی تعداد میں آنے والے عازمین کو سنبھالنا اور مکہ اور مدینہ میں لوگوں کی آمد و رفت رہائش اور مناسک حج کی ادائیگی کو سہل بنانا ہے تاکہ سب کام بخیر و خوبی انجام پائے ۔ اس مہم کی وجہ سے اب عازمین ضابطوں کی خلاف ورزی کم کرتے ہیں اور مقدس مقامات پر در اندازی نہیں کرتے ۔ صحت اور صفائی ستھرائی کا معیار بھی بہتر ہوا ہے ۔

Best services to Hajis pledged, Prince Mohammed bin Naif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں