ہیروشیما واقعہ کے تناظر میں ایران نیوکلیر معاہدہ ناگزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

ہیروشیما واقعہ کے تناظر میں ایران نیوکلیر معاہدہ ناگزیر

کوالالمپور
رائٹر
ملائیشیا کے دورہ پر پہنچے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ہیرو شیما پر امریکی نیو کلیر حملہ اس بات کی اہمیت پر زور دیتا ہے کہ ایران کو نیو کلیر ہتھیاروں سے دور رکھا جائے ۔ انہوں نے یہ بات آج ہیرو شیما پرا یٹم بم گرائے جانے کے 70برس کی تکمیل پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طاقتور یاددہانی ہے کہ کس طرح جنگ کے اثرات افراد اور ممالک کو متاثر کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ سے نیو کلیر اثاثوں میں کمی پر کام کرتا رہے گا ، ہیرو شیما پر بم گرائے جانے کے 70سال پورے ہونے کا یہ دن ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر گزشتہ ماہ وہئے معاہدہ کی اہمیت کو مزید واضح کرتا ہے ۔ اس حملہ کے70برس کی تکمیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیری نے کہا کہ اس دن کے بارے میں کوئی خیال آنا ہی ناممکن ہے ۔ میں نے اس حملہ میں مارے گئے لوگوں کو خراج پیش کرنے کے لئے منعقدہ پروگراموں میں حصہ لیا ہے، یہ دن ایٹمی حملہ میں مارے گئے لوگوں کو یاد کرنے کا نہ صرف سب سے مضبوط ذرعہ ہے ، بلکہ یہ دن دنیا بھر میں نئے نیو کلیر ہتھیاروں کے آنے کا امکان کو کم کرنے کے لئے ایران کے ساتھ گزشتہ ہی ماہ ہوئے معاہدہ کی اہمیت کو بھی مرتب کرتا ہے ۔ کیری نے کہا کہ دنیا کے جن ممالک کے ساتھ آج ہمارے اہم تعلقات ہیں ان میں سے ایک جاپان بھی ہے ، آج ہم دونوں ہی ممالک کی ایک جیسی سوچ اور نقطہ نظر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج کا یہ دن نہ صرف خراج پیش کرنے کا ، بلکہ مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا بھی ہے ۔

Hiroshima and the Iran agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں