آندھرا میں لنڈے گروپ جرمنی کی 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

آندھرا میں لنڈے گروپ جرمنی کی 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

حیدرآباد
آئی اے این ایس
جرمنی کے لنڈے گروپ نے ریاست آندھرا پردیش میں سی فوڈ فریزنگ کے شعبہ میں200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے ۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش ، فشریز پروڈکٹس کے ایکسپورٹ میں ملک میں اول مقام پر ہے ۔ لنڈے گروپ کے افسران نے جمعہ کے دن چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد بتایا کہ کمپنی کا گجرات میں پہلے ہی سے ایک دفتر ہے اور وہ آندھرا پردیش میں بھی اپنی مضبوط شاخ کھولنے کی خواہشمند ہے ۔ لنڈے گروپ کے سی ای اوولف گینگ بوچیلے نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے پاس ایک لمبی ساحلی پٹی ہے اور وہ بڑی مقدار میں سی فوڈ پیدا کرتا ہے چنانچہ ہم سی فوڈ فریزنگ میں سرمایہ کاری کرکے ایکسپورٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لنڈے گروپ فوڈ کی کرائیو جینک فریزنگ ، انٹر نیشنل گیس مارکیٹ، اولیفن پودوں کی مدد اور ایر سپریشن کے میدانوں میں کام کرتا ہے ۔ لنڈے کے بورڈ ممبر سنجیو لامبا نے بتایا کہ گروپ پٹرولیم ، کیمیکل اینڈ پٹروکیمیکل اور آٹو پارٹس میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔ ساتھ ہی لامبا نے بتایا کہ ان کی کمپنی ایک ایر سرکولیشن پلانٹ بنانے اور فوڈ پروسیسنگ کی ٹریننگ دینے کے لئے اکیڈیمی قائم کرنے کی بھی کواہش مند ہے ۔ آندھر اپردیش کی اہمیت بتاتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ حکومت اسے جنوب مشرقی ایشیا میں ایک لاجسٹک ہب بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کمپنی کے افسران سے درخواست کی کہ وہر یاست کو ٹیم بھیج کر زراعت اور دیگر شعبوں میں بھی تجارت کے مواقع تلاش کریں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ لنڈے گروپ کولڈ اسٹوریج کے مواقع تلاش کریں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ لنڈے گروپ کولڈ اسٹوریج سہولیات اور ریاست میں قائم ہونے والے 13فوڈ پارکس پر بھی کام کرسکتا ہے ۔

Germany's Linde Group to invest $200 million in Andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں