بہار انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

بہار انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم

پٹنہ
ایجنسیاں
سماج وادی پارٹی کے بہار یونٹ جو قبل ازیں بہار اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کے انکار پر احتجاج کیا تھا نے آج دعویٰ کیاکہ اس کی حلیف جماعتیں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور چیف منسٹر نتیش کمار سے نشستوں کی تقسیم پر بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ۔ اس بات کا حل تلاش کرلیا گیا اور کمار نے تیقن دلایا کہ پارٹی اس ضمن میں کل اعلان کرے گی۔ ایس پی بہار صدر رامچندر ا سنگھ یادو نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ قبل ازیں ایس پی نے17نشستوں کی مانگ کی تھی جسے بعد ازاں نظر ثانی کے بعد بالآخر12نشستوں کا دعوٰ ی کرتے ہوئے اسے آر جے ڈی صدر دینے کے لئے کہا جس پر یہ فیصلہ لیا گیا ۔ یادو نے کاہ بہار ایس پی صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی30اگست کو پٹنہ میں اس عظیم اتحاد پر ایک کامیاب ریالی کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد نشستوں کے معاملہ میں اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔ نشستوں کا اعلان کرنے کے بعد ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو 30اگست کو ریالی میں شرکت کریں گے ۔ ایک متحدہ پریس کانفرنس میں جنتادل یو ، آر جے ڈی ، اور کانگریس نے12اگست کو خطاب کیاتھا، نتیش کمار نے اعلان کیا تھا کہ اس عظیم اتحاد میں پہلی دو بڑی جماعتوں کو100نشستیں دی جائیں گی جبکہ کانگریس کو40دی جائیں گی۔ این سی پی کو3تاہم ایس پی کو ایک بھی سیٹ نہیں دی گئی ۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ان کے رشتہ دار ہیں ، اگر ضرورت پڑے تب وہ اپنی پارٹی زعم کرنے تیار ہیں ۔ نشستوں کے عدم حصول پر ایس پی نے چار دن دھرنا منظم کیا تھا۔ جو بالآخر جنرل سکریٹری کرن موے ناندا کی مداخلت پر ختم ہوا۔

ایک اور علیحدہ اطلاع کے بموجب بہار میں برقی شعبہ کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے ، بہار کا بینہ نے16اسکیموں کو منظوری دے دی تاکہ دیہی علاقوں میں مناسب برقی سہولیات بہم پہنچائی جاسکے ۔ اس اسکیموں کے تحت تھرمل پاور اسٹیشنوں کی توسیع اور بہتر کنٹرول پاور گریڈ کا پھیلاؤ ہوگا۔ کئی ایسی اسکیمات کو مرکز کی جانب سے امداد دی گئی جب کہ ریاست نے اس کو روبہ عمل لانے کے لئے امداد کی ۔ کیبنیٹ کو آرڈینٹ پرنسپل سکریٹری شاشیر کمار سنہا نے نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی ۔ اس منظور شدہ اسکیمات جس میں1,699کروڑ پراجکٹ جو بہار گریڈ کمپنی لمٹیڈ( بی جی سی ایل) شامل ہیں ، جس کا جوائنٹ وینچر بہار اسٹیٹ پاور ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ( بی ایس پی ایچ سی ایل) اور پاور گریڈ کارپوریشن کے ساتھ ہے کا مقصد ریاست میں برقی ٹرانسمیشن کو مستحکم کرنا ہے ۔ اس خصوصی پراجکٹ میں80 فیصد رقم جو کہ1,699کروڑ روپے ہے کا حصول تجارتی قرض سے لیاجائے گا۔ جب کہ20فیصد جو کہ تقریبا340کروڑ روپے کی آدمی رقم بی ایس پی ایچ سی ایل دے گا ، سنہا نے بتایا۔ بی ایس پی ایچ سی ایل کا اس پراجکٹ میں170کروڑ روپے کا حصہ ہوگا اور ریاستی کابینہ نے پہلی قسط جو 57۔50کروڑ روپے ہے کی منظوری دے دی ۔ تین گھنٹے طویل اجلاس جس کی صدارت چیف منسٹر نتیش کمار اور کابینہ کے متعلقہ انتظامیہ اور عہدیداروں نے کی تھی نے شمالی بہار پاور ڈسٹربیوشن کمپنی لمیٹید اور جنوبی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ کو زائد از333کروڑ پراجکٹ کی منظوری دے دی ۔ اس پراجکٹ کے تحت جلے ہوئے اور ناکارہ ٹرانسفارمرز کی منتقلی جو اعلیٰ صلاحیت رکھنے والے ٹرانسفامرس سے دیہی علاقوں میں راجیو گاندھی رورل الیکٹریفیکشن اسکیم کے تحت کی جائے گی ۔ کابینہ نے ساتھ ہی71۔35کروڑ کا پ راجکٹ برائے تعمیر وتنسیخ کنٹرول سسٹم جو چھ گریڈ سب سنٹرس کا بہار اسٹیٹ پاور ٹرانس میشن کمپنی لمٹیڈ کو منظور کیا۔

Bihar polls: Samajwadi Party set to enter 'grand alliance'; Lalu Prasad Yadav to declare seat-sharing tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں