پی ٹی آئی
ایک40سالہ سیکولر بلاگر کو آج اس کے فلیٹ میں پانچ افراد نے حملہ کتے ہوئے ہلاک کردیا۔ بنگلہ دیش میں جاریہ سال اس طرح کے وحشیانہ قتل کا چوتھا واقعہ ہے۔ نیلوے نیل کو نامعلوم افراد نے ڈھاکہ کے شمال بحرا ن میں اس کے چوتھے فلور کے فلیٹ میں ہلاک کردیا ۔ نیلوے نیل کو آج1:45بجے دن فلیٹ میں حملہ کر کے قتل کردیا گیا ۔ پولیس آفیسر انچارج مستفیض الرحمن نے بنگلہ دیش نیوز کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ حملہ آور نماز جمعہ کے بعد فلیٹ میں داخل ہوئے، اور بلاگر کا قتل کردیا۔ نیلوے نیل اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے ۔ نیل ایک پلیٹ فارم کے کارکن تھے جو1971کے جنگی مجرمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ گنا جاگرن منچا نے یہ اطلاع دی۔ گناجاگرن منچا کے ترجمان عمران ایچ سرکار نے کہ حملہ آور عمارت میں کود کو کرایہ دار کی حیثیت سے ظاہر کرتے ہوئے داخل ہوئے ۔
Bangladesh blogger Niloy Neel hacked to death in Dhaka
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں