پی ٹی آئی
بی جے پی نے آن کانگریس کے ریاستی یونٹ کو منقسم قرار دیا ، کیوں کہ وہ اپنے نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ کے دوران یہاں کوئی بڑی ریالی کا انتظام نہیں کرسکا ۔ بی جے پی ترجمان سنیل سیٹھی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس ایک منقسم گھر ہے اور اس کے نائب صدر راہول گاندھی کے حالیہ دورے سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے ، کیوں کہ پارٹی اپنے قائد کے دورہ کے دوران ایک بھی ریالی کا انتظام نہیں کرسکی ۔ خط قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر لڑائی بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنی چاہئے اور سرحدوں پر فائرنگ روک دینی چاہئے ۔ پاکستان کے قومی مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بارے میں استفسار پر کہ اگر حریت ہندوستان کے لئے سرخ خط ہے تو کیا کشمیر پاکستان کے لئے سرخ خط ہے ، سیٹھی نے کہا کہ وہ منتخبہ حکومتوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہئے، ان لوگوں کے ساتھ نہیں جو کشمیر کے لئے اپنی اہمیت کھوچکے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ(پاکستان) حریت کو اہمیت دینا چاہتا ہے ، کیوں کہ وہ کشمیر میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں ۔ بات چیت دو ملکوں کی منتخبہ حکومتوں کے درمیان ہی ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد سے کشمیر میں پاکستان اور آٗی ایس آئی ایس کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات میں اضافہ سے متعلق سوال پر سیٹھی نے کہا کہ وادی کشمیر میں معمول کے حالات کو درہم برہم کرنے کی مایوسانہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچم لہرانے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ کہنا غلط ہے کہ مخلوط حکومت ، ایسے افراد کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہے ۔ جموں کے لئے ایمس کی منظوری کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کے لئے دو ایمس کی منظوری دے دی ہے اور ان کے لئے جموں میں اراضی کی نشاندہی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ اس سوال پر کہ جموں و کشمیر کو کوئی اسمارٹ شہر کیوں الاٹ نہیں کیا گیا؟ سیٹھی نے کہا کہ اس کے لئے کچھ پیمانے مقرر ہیں اور ریاست کو انہیں پورا کرنا ہوگا ۔ ریاستی حکومت کو مرکز کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جموں و کشمیر کے لئے دو اسمارٹ شہروں کی منظوری دی جائے ۔
Differences in Jammu and Kashmir Congress unit, BJP criticize
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں