تاج محل کے باب الداخلہ پر فانوس گرنے کے واقعہ کی تفتیش کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

تاج محل کے باب الداخلہ پر فانوس گرنے کے واقعہ کی تفتیش کا حکم

60-kg-Taj-Mahal-chandelier-crashes
آگرہ، یوپی
پی ٹی آئی
تاج محل کے باب الداخلہ پر برطانوی عہد کا 60کلو وزنی تانبہ کا فانوس آج اچانک توٹ کر گر پڑا جس کے ساتھ ہی آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا( محکمہ آثار قدیمہ) نے فوری تفتیش کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ6فٹ بلند اور4فٹ عریض فانوس لارڈ کرزن نے تحفتاً پیش کیا تھا جسے1905میں تاج محل کے رائل گیٹ پر لگا یا گیا تھا۔ ذرائع نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ ماہر آثار قدیمہ بھون وکرم کی زیر قیادت معاملہ کی تفتیش شروع ہوچکی ہے۔ باضابطہ طور پر کسی عہدیدار نے ہنوز اس کے گرنے کا سبب نہیں بتایا تاہم ذرائع نے بتایاکہ وقت کے ساتھ ساتھ پرانا ہونے اور موسموں کے زیر اثر شکست وریخت کے نتیجہ میں فانوسزمین پر گر پڑا ۔ اتفاق سے اس حادثہ کے وقت ارد گرد کوئی موجود نہیں تھا جس کے سبب ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ ایک ٹورسٹ گائیڈ وید گوتم نے یہ احساس ظاہر کیا ۔ جمعرات کو آگرہ اے ایس آئی چیف بھون وکرم سنگھ نے بتایا تھا کہ فانوس کو دوبارہ ٹانگنے سے قبل اس کی ساخت اور اس کی موجودہ حالات کی مکمل جانچ ہوگی۔

60-kg Taj Mahal chandelier crashes, ASI orders investigation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں