سنگاپور کی پارلیمنٹ تحلیل - 11 ستمبر کو عام انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

سنگاپور کی پارلیمنٹ تحلیل - 11 ستمبر کو عام انتخابات

سنگاپور
پی ٹی آئی
سنگا پور کی پارلیمنٹ کو آج تحلیل کردیا گیا جس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ کے لئے وسط مدتی عام انتخابات کے لئے راہ ہمور ہوگئی جس میں وزیر اعظم لی ہین لوونگ کی حکمراں پارٹی کے50سالہ سیاسی ظلبہ کی آزمائش ، رائے دہندے بڑھتے ہوئے ایمگریشن پریشانیوں اور مہنگی طرز زندگی کے درمیان کریں گے ۔ صدر ٹونی تان کینگ یام نے وزیر اعظم لی ہینگ کے مشورہ پر 12ویں پارلیمنٹ کو آج تحلیل کردیا ۔ پیپلز ایکشن پارٹی( پی اے پی) جس کی50سال سے زائد حکمرانی رہی ہے ، اسی طور پر توقع کی جارہی ہے کہ وہ بڑی اکثریت کے ساتھ89رکنی پارلیمنٹ میں منقسم اپوزیشن کے باعث کامیابی حاصل کرلے گی ۔ اسے فی الحال87کے منجملہ80 سیٹیں حاصل ہیں ۔ وزیر اعظم جو جنوری 2017ء تک انتخابات کروانے والے تھے انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں تائید بھی طلب کی ہے لیکن پارٹی جس کے بانی اور سنگا پور کے پہلے وزیر اعظم لی تھان یو مارچ میں بعمر91سال فوت ہوگئے جس کے باعث امکان ہے کہ دباؤ کے تحت حالیہ شہری جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے اور مہنگی طرز زندگی کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ میں نے عام انتخابات کو طلب کیا ہے تاکہ آپ کی رائے حاصل کرسکوں اور سنگا پور کوSG50( آزادی کے پچاس سال) سے آگے آئندہ نصف صدی میں لے جاسکتے ہیں ۔ لی نے یہ بات اپنے فیس بک پیج پر کہی ۔ آپ یہ فیصلہ کرنے جارہے ہیں کہ سنگا پور میں آئندہ حکومت 5سال کے لئے کون کرے ۔ علاوہ زیں آپ ایک ایسی ٹیم کا انتخاب کریں گے جو آپ کے ساتھ آئندہ15تا20سال کام کرسکیں اور سنگا پور کے لئے آئندہ50سال کے لئے ایک سمت کا تعین کرسکیں ۔63سالہ وزیر اعظم نے یہ بات اپنے خطاب میں کہی۔ لی کی پی اے پی کے تعلق سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ تمام89سیٹوں پر مقابلہ کرے گی جیسا کہ اس نے کئی دہوں سے کیا ہے ۔ یہ تیسرا وقت ہوگا کہ لی، پی اے پی کی عام انتخابات میں قیادت کررہے ہیں۔ خوشحال شہری ملک رائے دہی لازمی ہے ۔ یہ سرکردہ بزنس ہب بھی ہے۔ انتخابی حدود کی الکٹرول باؤنڈریس ریویو کمیٹی نے سنگا پور کے19حلقوں کے لئے89 سیٹیں وضع کی ہیں ۔ تخمینہ لے کہ2.46ملین اہل رائے دہندے جاریہ سال11ستمبر کو اپنے ووٹ کو استعمال کریں گے ۔ جب کہ2011میں رائے دہندوں کی تعداد2.35ملین تھے۔ نامزدگیوں کے ادخال کی تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی یہ توقع ہے کہ وہ عام انتخابات میں تمام89نشستوں پر مقابلہ کریں گی ۔ اسٹیٹس ٹائمس کے بموجب جیسا کہ1963سے پہلی دفعہ ہوتا چلا آرہا ہے۔ ورکرس پارٹی کی جانب سے توقع ہے کہ28امید واروں کو نامزد کیاجائے گا۔ جب کہ201میں 23امید واروں کو میدان میں اتار اگیا تھا جن کے منجملہ 6ارکان پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوء تھے ۔ اپنے فیس بک پیج میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مل جل کر جو کچھ حاصل کیا ہے وہ اہمیت کا حامل ہے ۔ یہاں کئی لوگ امن سے رہتے ہیں اور کئی لوگ پر سکون اور شائستگی سے زندگی گزارتے ہیں ۔ ہم یقینی طور پر آنے والے چیالنجس کا سامنا کریں گے لیکن دنیا ہم پر جو کچھ بھی مسلط کرے ایک عوام کی طرح اس پر ہم غلبہ پالیں گے ۔ ہم نے جو کچھ بھی مل جل کر حاصل کیا ہے اس پر آپ فخر کرتے ہیں اور جو کچھ ہم مستقبل کے لئے چاہتے ہیں اس کی تائید کرتے ہیں تو مہربانی فرماکر مجھے اور میری پارٹی کی تائید کریں ۔ ہم سنگا پور کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور آنے والے برسوں تک اسے ایک خاص موقف عطا کریں گے ۔

Parliament dissolved; Singaporeans to vote in General Election on Sep 11

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں