تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کا مطالبہ - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کا مطالبہ - بی جے پی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ میں دریائے کرشنا اور دریائے گودواری پر حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے پراجکٹس کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی اس ماہ کے آخر سے احتجاجی پروگرام شروع کرے گی ۔ پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے بتایا کہ پارٹی اس مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے ریاست میں دیگر مقامات پر بھی دھرنا دے گی ۔ امکان ہے کہ اس احتجاج کا آغاز27اگست سے محبوب نگر سے ہوگا۔ کشن ریڈی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسمبلھی کا ایک اجلاس فوری جنگی بنیادوں پر طلب کیاجائے جس میں بارش کی کمی سے کسانوں کو آنے والے مسائل اور دیگر خصوصی اشوز پر بحث کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر گھر میں پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے بڑے شوروپکار کے ساتھ واٹر گرڈ پروگرام کا آغاز کیا گای اور اس کے لئے35000کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم اصل بجٹ میں صرف4000کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔ ریڈی نے اس بات کو بھی مضحکہ خیز بتایا کہ حکومت نے پانی کے ذخیرہ تیار کیے بنا پائپ لائن ورکس کے ٹنڈر طلب کرلئے ۔ ریڈی نے کہا کہ مملکتی وزیر برائے زراعت موہن بھائی کنداریا اور مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی چوہدری دیگر چار ارکان پارلیمان کے ساتھ مل کر25اور26اگست کو ریاست کی نگر کرنول اور نلگنڈہ حلقوں کا دورہ کریں گے جیسا کہ یہ حلقے اس پارٹی کے ہیں جس نے پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون سیشن میں ایوان کی کارروائی چلانے نہی دی ۔ وہ وہاں عوام کواس پارٹی کے برتاؤ سے آگاہ کرتے ہوئے پمفلٹس تقسیم کریں گے ۔ ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی23اگست کو بلدیات کے نمائندوں ، چیر مین اور ارکان اسمبلی کی میٹنگ منعقد کرے گی جس میں مرکزی اربن ڈیولپمنٹ وزیر شریک ہوں گے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس سی، ایس ٹی طلباء کی پچھلے سال کی فیس2000کروڑ روپے ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے پرائیوٹ کالج حکومت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پچھلے 8ماہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں ادا کرسکے ہیں ۔ اس موقع پر بی جے پی میں شامل ہونے والی مس انڈیا ایشیا انٹر نیشنل مانسی گلاٹی بھی موجود تھیں جنہوں نے بتایا کہ یوگا ہی ان کی کامیابی کا راز ہے اور پچھلے15سالوں سے وہ ملک میں یوگا کی ٹریننگ دے رہی ہیں ۔

BJP to launch agitation demanding completion of Telangana irrigation projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں