پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کو آج نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ایک ملازم پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پارٹی کے یہ تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہیں اندرون دو ماہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک سرکاری ملازم کو ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے اور حملہ کرنے کے الزام میں رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا ان کے خلاف ایس ، ایس ٹی قانون بھی لاگو کیا گیا ۔ دہلی پولیس نے انہیں پہلے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا اور ڈرائیور پنکج اور معاون پروین کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل سابق وزیر قانون جتیندر سنگھ تومر کو جعلی ڈگری کیس میں جون میں گرفتار کیا گیا جب کہ کونڈلی حلقہ کے رکن اسمبلی منوج کمار کو جولائی میں گرفتار کیاگیا ۔ سریندر سنگھ پر الزام ہے کہ 4اگست کو ان کے علاقہ میں این دی ایم سی کی ٹیم جب معمول کی تلاشی کے لئے پہنچی اور ایک ای رکشہ کو روک کر ڈرائیور سے دستاویز پوچھ رہی تھی تب سریندر سنگھ وہاں پہنچے اور بیلدار مکیش پر حملہ کردیا۔ سریندر کی گرفتاری پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عاپ لیڈر اشوتوش نے الزام لگایا کہ مرکز سی این جی فٹنس کیس میں بد عنوان لوگوں کو بچا رہی ہے اور محب وطن سریندر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔
AAP legislator booked for attacking NDMC employee
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں