چالیس فیصد پولیس کانسٹبل کی جائیدادیں حیدرآبادی نوجوانوں سے پر ہونگی - نائب وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-19

چالیس فیصد پولیس کانسٹبل کی جائیدادیں حیدرآبادی نوجوانوں سے پر ہونگی - نائب وزیر اعلیٰ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اعلان کیا کہ محکمہ پولیس میں8300جائیدادوں کے منجملہ40% جائیدادیں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے مخلوط رکھی جائے گی۔ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں پری پولیس ریکروٹمنٹ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں امید واروں کو تربیت دی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت تقررات کرتے ہوئے اپنے وعدہ کو پورا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو12فیصد تحفظاتفراہم کرتے ہوئے اپنے وعدہ کو پورا کرنے سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ موجودہ تقررات میں یہ تحفظات دئیے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ نوجوانوں کو تیار کرنے کے لئے منعقد کیاجارہا ہے ۔3000کانسٹبلوں کے منجملہ دس فیصد کا پرانے شہر سے تقرر کیاجائے گا۔ انہوں نے ٹریننگ کیمپس سے مستفید ہونے پرانے شہر کے نوجوانوں سے اپیل کی ۔ پولیس فورس کو جدید بنانے کئے جانے والے اقدامات سے انہوں نے واقف کروایا ۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر مہیندر ریڈی اور دوسرے پولیس عہدیداروں نے اس پولیس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی۔

40% of police jobs will be reserved for Hyderabad: Dy CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں