ٹوئٹ بی جے پی پر طنز تھا لالو پر نہیں - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-23

ٹوئٹ بی جے پی پر طنز تھا لالو پر نہیں - نتیش کمار

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے اشاروں میں ان کا موازنہ زہریلے سانپ سے کیا ہے ۔ کمار نے اپنے سرکاری ٹویٹراکاؤنٹ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹویٹ کیا بہار کی ترقی میرا اصل ایجنڈہ ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے رحیمن کا دوہا ’’رحیم اتم پرکرتی، کاکری سکت کسنگ۔ چند وش ویاپت نہیں رہے، لپٹے رہتے بھجنگ۔ لکھا۔ اس دوہے کا مفہوم ہے کہ اچھے لوگوں پر بری صحبت کا اثر نہیں ہوتا جس طرح سانپ کے لپٹے رہنے کے باوجود صندل زہریلا نہیں ہوتا۔ اس دوہے کے ذریعہ چیف منسٹر نے اشارتاً اتحاد کے اہم معاون لالو پرساد یادو کا موازنہ ایسے زہریلے سانپ سے کیا ہے جس کے زہر کا اثر ان پر نہیں پڑنے والا ہے ۔ کمار سے پوچھا گیا تھا کہ لالو کے ساتھ بہار کی ترقی کس طرح کریں گے ؟ دریں اثناء آر جے ڈی نے واضح کیا کہ وہ اپنے لیڈر کی بے عزتی برداشت نہیں کرے گے ۔ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ راج نیتی پرساد نے کہا کہ نتیش کمار اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن اس طرح کا موازنہ درست نہیں ۔ انہیں اس طرح نہیں بولنا چاہئے ۔ لالو نے جو ترقی کی، وہ کوئی خواب میں بھی سوچ نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ نتیش کمار کو اتحاد کی طرف سے چیف منسٹر کے عہدہ کا امید وار بنائے جانے پر لالو پرساد نے کہا تھا کہ وہ بہار کی لڑائی میں ہر طرح کا زہر پینے کو تیار ہیں ۔ لالو پرساد یادو پر ریمارکس کے بعد گرم سیاسی ماحول مین چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ تبصرہ بی جے پی کے سلسلے میں کیا تھا ۔ کمار نے آج یہاں کہاں کہ ان کے جس ٹوئٹ پر سوالات کئے جارہے ہیں وہ بلا وجہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ٹوئٹ بی جے پی کے سلسلے میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لالو پرساد یادو نے ہی اتحاد کا لیڈر بنایا ہے تو میں ان کے لئے ایسا کیسے کہہ سکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ وہ تقریبا7.5سال ساتھ رہے لیکن اس کا زہریلا اثر ان پر انہیں پڑا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ رحیم کے دوہے کا حوالہ بی جے پی کے لئے تھا لیکن بعض لوگوں نے ٹوئٹ کا غلط مطلب نکال لیا۔ کمار نے ٹوئٹ کیا تھا کہ بہار کی ترقی میر ااصل ایجنڈہ ہے ۔ کمار کے اس ٹوئٹ پر آر جے ڈی نے سخت اعتراض کیا تھا۔ دوسری طرف بی جے پی نے بھی اس ٹوئٹ پر نتیش کمار پر سخت تنقید کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں