پی ٹی آئی
ناسازگارموسم کے سبب وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کے حلقہ وارانسی کا دورہ تقریبا3ہفتے میں دوسری مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ دہلی میں ذرائع نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے سبب اندیشہ تھا کہ جلسہ منعقد نہیں کیاجاسکے گا ۔ اسی لئے دورہ کو منسوخ کردیا گیا ۔ وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ پرانجال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پیام میں کہا کہ دورہ کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں کل رات موسلا دھار بارش ہورہی تھی ۔ قبل ازیں28جون کو مودی کادورہ ورانسی منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ جلسہ گاہ کا مقام ڈی ایل ڈبلیو گراؤنڈ میں پانی بھر گیا تھا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں