مرکزی حکومت خوف کے باعث اے سی بی کے خلاف کام کر رہی ہے - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

مرکزی حکومت خوف کے باعث اے سی بی کے خلاف کام کر رہی ہے - کجریوال

نئی دہلی
آئی اے این ایس
نریندر مودی حکومت دہلی کو انسداد رشوت ستانی( اے سی بی) کے خلاف کام کررہی ہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ ایک مرکزی وزیر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ۔ اروند کجریوال نے انڈیا ٹوڈے کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہوں گے اگر عاپ کے خلاف جانے والے قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن دوبارہ پارٹی میں واپس آجائیں ۔ کجریوال نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے راتوں رات اے سی بی کے اہم عہدیداروں کو تبدیل کردیا کیونکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں اے سی بی ان کے مرکزی قائد کے خلاف کارروائی نہ کرے ۔ بی جے پی کو خوف ہے کہ اے سی بی ایک کابینی وزیر کے خلاف کارروائی نہ کرے تاہم انہوں نے اس وزیر کی نشاندہی نہیں کی ہے ۔ اپنے انٹر ویو میں کجریوال نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کلی طور پر مودی حکومت کی ایماء پر کام کررہے ہیں ۔ مودی ، جنگ کو استعمال کررہے ہیں تاکہ کجریوال کو کام نہیں کرنے دیاجائے۔ مودی پولیس عہدیداروں کے ذریعہ دہلی حکومت کے وزیر داخلہ کو کنٹرول کررہے ہیں ۔ ایل کے اڈوانی صحیح تھے کہ ایک اور ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ مودی نے کہا کہ وہ ہر(دہلی)کے عہدہ کا راست جائزہ لیں گے جس میں ایک چپراسی سے لے کر چیف سکریٹری تکہے ۔ کجریوال نے یہ نہیں کہا کہ وہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے جب کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے متعدد بار عاپ قائد سے بات چیت کی۔ تاہم انہوں نے کہاعاپ پنجاب کے اگلے اسمبلی انتخابات میں ضرور حصہ لے گی جبکہ حیرت انگیز طور پر پارٹی کو سال2014میں پنجاب کے لوک سبھا کی چار نشستوںپر کامیابی ملی تھی۔

Centre acted against ACB due to fears: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں