بیرونی ممالک میں غیر قانونی اثاثے رکھنے والوں کو بھاری جرمانہ اور سزا کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

بیرونی ممالک میں غیر قانونی اثاثے رکھنے والوں کو بھاری جرمانہ اور سزا کا انتباہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
محکمہ انکم ٹیکس نے آج کہا کہ انفورسمنٹ ایجنسیاں ایسے افراد کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی کریں گی جو حکومت کے اعلان کے مطابقone-time compliance windowکے ایک حصہ کے طور پر30ستمبر تک اپنے غیر قانونی بیرونی اثاثوں کا اعلان نہیں کرتے ۔ محکمہ نے آج مشہور قومی روزناموں میں اشتہار جاری کیا تاکہcompliance windowکے ذریعہ اپنے اثاثہ جات کا اعلان کرنے کے واحد موقع کی تشہیر کرسکے ۔ اس اشتہار میں سوال کیا گیا کیا آپ بیرونی ممالک میں خفیہ اثاثے رکھتے ہیں،30ستمبر 2015سے پہلے ان کا اعلان کریں ۔ محکمہ نے انتباہ دیا کہ بیرونی ممالک میں کھاتے رکھنے والوں کے بارے میں اس کے پاس تمام معلومات موجود ہیں لہذا ایسی بیرونی جائیدادیں رکھنے والوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے جس کا نئے انسداد کالا دھن قانون کے تحت اعلان کیاگیا ہے ۔ محکمہ نے یہ مزید انتباہ دیا کہ اگر ایسے کھاتے رکھنے والا کوئی شخص مقررہ مدت میں ان کا اعلان نہ کرے تو اسے اپنے خفیہ اثاوں پر120فیصد تک ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا یا10سال تک کی سزا قید بھگتنی پڑے گی ۔ اس کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی ۔ غیر قانونی خفیہ کھاتوں کا اعلان آن لائن بھی کیاجاسکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے محکمہ انکم ٹیکس کی ویب سائٹ پر ای فائلنگ سہولت سے استفادہ کیاجاسکتا ہے یا یہاں قومی دارالحکومت میں کمشنر آف انکم ٹیکس کے دفتر میں بھی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں