این ڈے اے کے ایک سال میں بدعنوانیوں میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

این ڈے اے کے ایک سال میں بدعنوانیوں میں اضافہ

پوڈیچیری
پی ٹی آئی
ملک میں این ڈی اے دور حکومت میں بد عنوانیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں نے مشترکہ طور پر ہیڈ پوسٹ آفس کے روبر و دھرنا منظم کیا ۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ملک میں جب سے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت قائم ہوئی ہے بد عنوانیوں میں دیکھی جارہی ہیں ۔ سی پی آئی کی پوڈیچیری شاخ کے سکریٹری آروشواناتھن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ایک سال دوران ملک سے باہر رہے تاہم جب سے ویاپم اسکام آشکارا ہوا ہے وہ خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویاپم اسکام سے تعلق رکھنے والے تقریبا50افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جب سے ملک میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت قائم ہوئی ہے ہر طرف بد عنوانی دیکھی جارہی ہے ۔للت مودی تنازعہ اور عوام کی عدم صیانت سے ملک کی شبیہ متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کئی مسائل پر ناکامیوں کو آشکارا کرنے کے لئے بائیں بازو کی پارٹیاں ملک میں یوم بد عنوانی اینٹی کرپشن ڈے منارہے ہیں ۔ سی پی آئی ایم پاڈویچری کے سکریٹری آرراجن نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں قرض کے بوجھ سے کسان خود کشی کررہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کسانوں، مزدوروں اور بیروزگاروں کی مدد میں ناکام ہوچکی ہے ۔ احتجاج سے سی پی آئی ایم ایل، آر ایس پی کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے آغا ز سے ایک دن قبل سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ وہ ویاپم اسکام اور للت گیٹ کے مسائل کو اٹھائے گی اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملوث وزیروں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو کی جانب سے پارلیمنٹ کے سیشن سے قبل طلب کردہ کل جماعتی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں ویاپم اسکام اور للت مودی تنازعہ اور آسارام کیس میں گواہوں کی اموات کے مسائل کو اٹھائے گی ۔ ویاپم کو آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکام قرار دیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس اسکام کے پیچھے سچائی کیا ہے ؟ انہوں نے کہا ہندوستان کی آزادی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ ویاپم جیسا ایک بڑا اسکام ہوا ہے ۔ تا حال اس میں تقریبا50افراد کی جانیں چلی گئیں۔ تقریبا76لاکھ طلبا کا اس مسئلہ سے تعلق ہے ، آزاد نے کہا عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ سارا ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس کے پیچھے سچائی کیا ہے ؟ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں اور حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کریں ۔ انہوں نے نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف کارروائی کریں ۔

NDA increase in corruption in one year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں