صحافی کی موت پر بی جے پی لیڈر کا بے رحمانہ تبصرہ - کانگریس کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

صحافی کی موت پر بی جے پی لیڈر کا بے رحمانہ تبصرہ - کانگریس کی تنقید

بھوپال
پی ٹی آئی
بی جے پی کے نو تقرر شدہ قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے ٹی وی جرنلسٹ اکشئے سنگھ کی موت کے بارے میں بے رحمانہ تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔ اکشئے سنگھ کی ومت بدنام زمانہ ویاپم اسکام کی رپورٹنگ کرتے ہوئے پر اسرار حالات میں ہوئی تھی ۔ دو دن قبل جب نامہ نگاروں نے اکشئے کی موت کا مسئلہ اٹھایا تو وجئے ورگیہ نے ان سے کہا تھا "پرکار وتر کار چھوڑو، آض ہم سے بڑا پتر کار ہے کیا۔" کانگریس نے بی جے پی لیڈر کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کا تبصرہ قابل مذمت ہے اور انہیں معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ یہ تبصرہ قابل مذمت ہے جس سے غرور کی بو آتی ہے ۔ انہیں معافی مانگنی چاہئے ۔ نامہ نگاروں نے ریاستی بی جے پی کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران وجئے ورگیہ سے صحافی کی موت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ یہ تقریب وجئے ورگیہ کے قومی جنرل سکریٹری انچارج برائے مغربی بنگال کی حیثیت سے تقرر پر انہیں تہنیت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے چیف منسٹر شیوراج سنگھ کی موجودگی میں یہ تبصرہ کیا ۔ بہر حال آج جاری کردہ ایک بیان میں وجئے ورگیہ نے اپنے قبل ازیں تبصرہ پر وضاحت پیش کی اور تمام صحافیوں بالخصوس متوفی صحافی کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا ایک گوشہ میرے بارے میں جس طرح کی غلط معلومات پھیلانے کی مہم چلا رہا ہے اس سے مجھے بے حد دکھ پہنچا ہے ۔ میرے آف دی ریکارڈ تبصرہ کو جس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اس سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ میں کوئی وضاحت نہیں کرنا چاہتا بلکہ مدھیہ پردیش کے صحافیوں کو جو مجھے جانتے ہیں ان سے یہ جواب چاہتا ہوں کہ کیا کیلاش وجئے ورگیہ اتنا بے حس ہوسکتا ہے۔ کیا یہ صحافت کا بے جا استعمال نہیں ہے ۔

Vyapam scam: MP Minister draws flak over remarks on journalist's death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں