ویاپم اسکام - وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کی مہلوک صحافی کے خاندان سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

ویاپم اسکام - وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کی مہلوک صحافی کے خاندان سے ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں مہلوک صحافی اکشئے سنگھ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جن کی ویاپم اسکام کی جانچ کے دوران پر اسرار حالات میں موت ہوئی تھی ۔ چوہان نے ان کی موت کی غیر جانبدارانہ جانچ اور ان کے کسی رشتہ دار کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا تیقن دیا ۔ انہوں نے اس خاندان سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں ایک ایسے خاندان سے ملاقات کے لئے یہاں آیا تھا جو ایک بڑے نقصان کا سامنا کرچکا ہے۔ میں نے انہیں ہر ممکن مدد اور اکشے سنگھ کی موت کی غیر جانبدارانہ جانچ کا تیقن دیا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ سچائی سامنے آئے۔ ہم نے احشاء کے نمونے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کو بھیج دئے ہیں ۔ چیف منسٹر جنہوں نے تقریبا30منٹ اکشئے سنگھ کی رہائش گاہ میں گزارے، کہا کہ انہوں نے ملاقات کی نوعیت کے انتخاب کا فیصلہ اس خاندان پر چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مدھیہ پردیش بھون میں اکشے کے کسی رشتہ دار کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ اسی دوران موصولہ علاحدہ اطلاع کے مطابق مہلوک صحافی اکشئے سنگھ کے خاندان نے حکومت مدھیہ پردیش سے کسی بھی قسم کی مد د قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم اکشئے کی موت کی وجہ کا پتہ چلانے غیر جانبدارا نہ جانچ کا مطالبہ کیا۔ چوہان کی سوگوار خاندان سے ملاقات اور اظہار تعزیت کے بعد مہلوک صحافی کی بہن نے کہا کہ چیف منسٹر نے حکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے ہر ممکن کا تیقن دیا ہے ۔ انہوں نے مجھے دہلی میں مدھیہ پردیش بھون میں ملازمت اور رقمی امداد کی بھی پیشکش کی ۔ تاہم اکشے کی ماں نے کہا کہ اس خاندان کو اس معاملہ کی جامع جانچ کے علاوہ کسی چیز کی ضرورت نہیں ۔

Vyapam Scam: Madhya Pradesh CM Shivraj Chouhan meets journalist's family

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں