ممبئی کی سیلابی صورتحال - ہائی کورٹ نے دفتر موسمیات سے جواب طلب کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

ممبئی کی سیلابی صورتحال - ہائی کورٹ نے دفتر موسمیات سے جواب طلب کیا

ممبئی
ایجنسیاں
بامبے ہائی کورٹ نے آج انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (دفترموسمیات) کو ہدایت دی کہ وہ ممبئی میں حال میں ہونے والی بارش کے دوران سیلابی صورتحال کے لئے دائر مفاد عامہ کی ایک عرضداشت میں پارٹی بن جائے ۔ چیف جسٹس موہت شاہ اور جسٹس انیل مینن پر مشتمل ایک بینچ ایڈو کیٹ اٹل بہاری دوبے کی ایک دائر کردہ ایک پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے ۔ عرضگزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن اس معاملے میں قصور وار افراد کے خلاف انکوائری کرے ۔ جن کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بینچ نے دوبے کو اس بات کی اجازت دی ، وہ اپنی پٹیشن میں دفتر موسمیات (آئی ایم ڈی) ممبئی کو بھی ایک پارٹی بنائے اور اس کے ڈائرکٹر کو شامل کیاجائے۔ عدالت نے محکمہ ریلویز اور بی ایم سی کو بھی جواب میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ دوبے نے پی آئی ایل میں کہا ہے کہ 18جون سے24گھنٹے ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب حالات بدتر ہوگئے تھے، سانتا کروز میں283۔5ایم ایم اور قلابہ میں208۔8ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ 19جون کو ملک کی معاشی راجدھانی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی ۔ سڑکیں سیلاب کی وجہ سے ڈوب گئیں اور ریلوے خدمات مکمل طور پر بند ہوگئی تھی جب کہ18 جون وک سمندر میں لوٹیڈ رہا ۔ پیٹیشن میں کہا گیا کہ بی ایم سی اس کے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ اس کی وجہ نجی اور سرکاری سیکٹر میں بھاری نقصان پیش آیا اور تعطیل کا اعلان کرنا پڑا ۔ اسکول اور کالج کے طلبا کو گھر جانے دیا گیا جب کہ ہائی کورٹ میںچھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ دراصل ممبئی شہر کو بچانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔

Reply to rain, flood PIL by July 30: Bombay High Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں