باپ کی رضا مندی کے بغیر غیر شادی شدہ ماں بچہ کی سرپرست بن سکتی ہے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

باپ کی رضا مندی کے بغیر غیر شادی شدہ ماں بچہ کی سرپرست بن سکتی ہے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
ایجنسیاں
سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلہ میں کہا کہ غیر شادی شدہ ماں بغیر باپ کی رضا مندی کے بچہ کو اپنی سر پرستی میں رکھ سکتی ہے اور اسے باپ کی شناخت ظاہر کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔ اسے اس معاملہ کو خود تک محدود رکھنے کا حق حاصل ہے ۔ عدالت نے ایک غیر شادی شدہ ماں کو بچہ کے لئے برتھ سرٹیفکیٹ بغیر باپ کے نام کے حاصل کرنے پر عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو والدین میں کسی ایک کا نام دینے پر سر ٹیفکیٹ دیاجاسکتا ہے ۔ موجودہ ماحول میں جب کہ خواتین اپنے بچوں کو خود پرورش کرنا چاہتی ہیں ایسے میں انہیں غیر ضروری طور پر باپ کے نام کو لازمی قرار دے کر حراساں نہیں کیا جاسکتا ۔ خواتین کا بنیادی حق جو کہ ان کی باتوں کو اخفا رکھنا ہے کو نشانہ بناتے ہوئے باپ کے نام کے لئے انہیں زور نہیں ڈالا جاسکتا جب کہ باپ اپنے بچہ کی پرورش وغیرہ کا ذمہ دار بھی نہیں۔ بینچ نے اپنے فیصلہ میں یہ بات بتائی۔
اس خاتون نے سپریم کورٹ میں کہا کہ وہ بچے کے باپ سے کوئی مدد لئے بغیر پانچ سال سے اسکی پرورش کرتی آرہی ہے۔ اس خاتون نے کہا کہ بچے کا باپ شدی شدہ ہے اور اس بچے کی پیدائش کے تعلق سے کچھ نہیں جانتا ۔ وہ نہیں چاہتی کہ بچہ کے باپ کا نام لیاجائے کیونکہ اس سے وہ پدریت کے بارے میں غیر ضرور تنازعہ سے دوچار ہوسکتا ہے ۔ جسٹس وکرم جیت سین اور اجھئے منوہر سپرے نے کہا کہ ان حالات میں سر پرست کی حیثیت سے درخواست گزار کو فوری مقرر کرتے ہوئے بچہ کے مفاد کی تکمیل کی جائے گی۔

Unwed mothers don't need father's consent for guardianship of child, says Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں