گوتم بدھ بین الاقوامی یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا میں اردو سے متعلق کورسس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

گوتم بدھ بین الاقوامی یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا میں اردو سے متعلق کورسس کا آغاز

gbu.ac.in
نئی دہلی
یو این آئی
گوتم بودھ بین الاقوامی یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا میں داخلے کے لئے اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ خصوصا مدارس کے طلباء و طالبات کے لئے سنہری موقع ہے۔ یہ بات شعبہ اردو کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبید غفار نے بتائی ہے۔ داخلے15جولائی تک جاری رہین گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کو روزگار سے جوڑنے کے لئے پروفیشنل کورسیز کو بھی اردو کو منسلک کیا گیا ہے ۔ اردو طلبا کے بہتر مستقبل کے لئے ایم اے اردو کے ساتھ ماس میڈیا اور جرنلزم کے پروگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ طلبا کو جلد سے جلد روزگار مہیا ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے ہاسٹل کا انتظام ہے ۔ پورا کیمپس وائی فائیس سے لیس ہے۔ خوشگوار ماحول مطالعہ کے لئے نہایت ہی پرسکون جگہ ہے ۔ بہار، بنگال، اتر پردیش وغیرہ کے مدارس کے فارغ طلبہ جن کے پاس بی اے کے مماثل، مساوی ڈگری ہے وہ ایم اے اردو ، صحات کے ساتھ ایم اے میں داخلے کے حقدار ہوں گے ۔ انگریزی کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ انہوں نے اردو کے بہی خواہوں سے گزارش کی کہ وہ یونیورسٹی داخلہ کے لئے طلبہ و طالبات کو ترغیب دیں ۔ اگر طلبہ نہیں آئیں گے تو شعبہ اردو پر خطرہ منڈلائے گا ۔ ایم اے اردو کے خواہش مند طلبا کو آسان شرائط کے ساتھ داخلہ دیاجارہا ہے ۔ پروسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کے ایڈ منسٹریٹیو بلاک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ 15جولائی تک فارم بھرے جاسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.gbu.ac.in یا فون نمبر 0956983481 (ڈاکٹر عبید غفار) یا 01202344431۔0122344435 پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے ۔

Urdu courses offered in Gautam Buddha Greater Noida International University

1 تبصرہ: