ملک میں 21 بوگس یونیورسٹیوں کی فہرست جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

ملک میں 21 بوگس یونیورسٹیوں کی فہرست جاری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
طلبا کو فرضی اداروں میں داخلہ لینے سے باز رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یو جی سی) نے21بوگس یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں8اتر پردیش میں اور چھ دہلی میں ہیں ۔ آج جاری اعلامیہ میں یو جی سی نے 21بوگس یونیورسٹیوں کی نشاندہی کی ہے جن میں8یوپی میں اور چھ دہلی میں اور ٹاملناڈو ، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، بہار اور مغربی بنگال میں فی کس ایک شامل ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ایکٹ1958ء کی رو سے مرکزی، ریاستی، صوبائی قانون کے تحت قائم ہونے والی یونیورسٹی ہی مسلمہ ہوگی ۔ ایسا ادارہ بھی یونیورسٹی کہلائے گا جس اس قانون کے دفعہ 3کے تحت خود کو یونیورسٹی کہلوانے کی اجازت دی گئی ہو ۔ دہلی میں یو جی سی نے جن یونیورسٹیوں کو بوگس قررا دیا ہے ان میں واراناسیہ سنسکرت وشواودیالیہ، کمر شیل یونیورسٹی لمٹیڈ ، یونائیٹیڈ نیشنس یونیورسٹی، ووکیشنل یونیورسٹی ، اے ڈی آر۔ سنٹرل جیوریڈ یکل شامل ہیں ۔ یوجی سی نے کہا ہے کہ طلبا اور عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے21خود ساختہ اور غیر مسلمہ ادارے یو جی سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارکرد ہیں ۔ یہ کسی بھی قسم کی کوئی ڈگری عطا کرنے کے مجاز نہیں ہیں ۔

List of 21 fake universities

1. Maithili University, Darbhanga, Bihar
2. Varanseya Sanskrit Vishwavidyalaya, Delhi
3. Commercial University Ltd, Delhi
4. United Nations University, Delhi
5. Vocational University, Delhi
6. ADR- Central Juridical University, Delhi
7. Indian Institution of Science and Engineering, Delhi
8. Badagnavi Sarkar World Open Educational Society, Belgaum, Karnataka
9. St. John's University, Kishanattam, Kerala
10. Kesarwani Vidyapith, Jabalpur, Madhya Pradesh
11. Raja Arabic University, Nagpur, Maharashtra
12. D D B Sanskrit University, Putur, Trichy, Tamil Nadu
13. Indian institute of Alternative Medicine, Kolkata, West Bengal
14. Mahila Gram Vidyapith, Allahabad, Uttar Pradesh
15. Gandhi Hindi Vidyapith, Allahabad, Uttar Pradesh
16. National University of Electro Complex Homeopathy, Kanpur, Uttar Pradesh
17. Netaki Subhash Chandra Bose University, Aligarh, Uttar Pradesh
18. Uttar Pradesh Vishwavidyalaya, Uttar Pradesh
19. Maharana Pratap Shiksha Niketan Vidyalaya, Pratapgarh, Uttar Pradesh
20. Indraprastha Shiksha Parishad, Noida-Phase II, Uttar Pradesh
21. Gurukul Vishwavidyalaya, Mathura, Uttar Pradesh

UGC releases list of 21 fake universities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں