فوجی جوانوں کے ای - ریکارڈ کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

فوجی جوانوں کے ای - ریکارڈ کی تیاری

نئی دہلی
یو این آئی
فوج اپنے تمام12لاکھ جوانوں کے ای ۔ ریکارڈ تیار کررہی ہے اوراس کا تقریبا نصف کام مکمل ہوچکا ہے اور اب کمپیوٹر کے ایک کلک سیسروس سے منسلک تمام ریکارڈ ان کے سامنے ہوں گے ۔ فوج نے مودی حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے ارپن نام کا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے جس میں تمام بارہ لاکھ سے زیادہ جوانوں کے اعداد و شمار فیڈ کئے جارہے ہیں۔ فوج کے ذرائع کے مطابق 38فیصد جوانوں کے اعداد و شمار فیڈ کئے جاچکے ہیں اور اس بنیاد پر تیار پائلٹ پروگرام درست طریقے سے کام کررہا ہے ۔ آئندہ ایک سال میں تمام جوانوں کے اعداد و شمار فیڈ ہوجائیں گے ۔ فوج کے افسروں کے اعداد و شمار پہلے ہی آن لائن ہیں۔ فوج کی کمپیوٹر سافٹ ویئر یونٹ نے ٹیک مہندراکمپنی کے ساتھ مل کر یہ پروگرام تیار کیا ہے اور اس پر تقریبا دو کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ ان اعداد و شمار تک پہنچ بنانے کے لئے فوج، ہر جوان کو ایک یوزرائی ڈی اور پاس ورڈ دے گی۔ جس سے وہ اپنے کام سے متعلق تمام معلومات کو آسانی سے حاصل کرسکے گا ۔ ابھی اسے یہ معلومات حاصل کرنے میں تقریبا دو ماہ کا وقت لگ جاتا ہے۔ فوج کی تمام اکائیوں کے45ریکارڈ آفس ہیں جن میں سے سات بڑے ریکارڈ آفس کے اعداد و شمارای ریکارڈ میں تبدیل کئے جاچکے ہیں ۔ ابھی تک راجپوتانا رائفل ، یو ایم ای اور سگنل یونٹ جیسے بڑے ریکارڈ آفسکے اعداد و شمار فیڈ کئے جاچکے ہیں ۔ اس پروگرام کو محفوظ بنانے کے لئے یہ انٹر نیٹ پر دستیاب نہیں ہوگا اور جوان فوج کے انٹر نیٹ پر اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

Army to launch new software to digitalise personnel records

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں