ورون گاندھی نے سونیا سے بات چیت کروانے کا وعدہ کیا تھا - للت مودی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

ورون گاندھی نے سونیا سے بات چیت کروانے کا وعدہ کیا تھا - للت مودی کا انکشاف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آج للت گیٹ تنازعہ میں بی جے پی قائد ورون گاندھی کو گھسیٹتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ورون گاندھی نے معاملہ کو رفع دفع کرنے سونیا گاندھی سے بات چیت کرنے کی پیشکش کی تھی ۔ تاہم ورون نے اس الزام کو بے بنیاد اور بے ہودہ قرار دیا ۔ سلسلہ وار ٹوئٹس میں للت مودی نے الزام عائد کیا کہ کچھ سال قبل ورون گاندھی میرے گھر آئے تھے اور کہا وہ اپنی آنٹی سے بات کرکے معاملہ رفع دفع کردیں گے ۔ وہ چاہتے تھے کہ میں سونیا گاندھی کی بہن سے اٹلی میں ملاقات کروں ۔ اس الزام کی پرزور تردید کرتے ہوئے ورون نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ سراسر بے بنیاد ہے اور اس بے ہودگی کا جواب دینا میرے شایان شان نہیں ہے ۔ بی جے پی بھی ورون کی مدافعت میں آگئی اور کہا کہ وہ اور سونیا گاندھی الگ الگ پارٹیوں میں ہیں۔ بی جے پی کی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ ورون گاندھی اور سونیا گاندھی الگ الگ پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں خاندانوں کے بیچ تعلقات کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے ۔ مودی نے مزید ٹوئٹ کرکے کہا کہ ورون گاندھی مہربانی کر کے دنیا کو یہ معلوم ہونے دیں کہ تم نے مجھے بتایا کہ آنٹی کیا چاہتی ہیں۔ ہمارے اچھے ودست اور دنیا کے معروف نجومی اس بات کے گواہ ہیں ۔ ورون گاندھی ، مہربانی کر کے اس بات کی وضاحت کریں کہ چند سال قبل لندن میں رٹز ہوٹل میں اپ نے قیام کے دوران تم میرے گھر آئے تھے یا نہیں یہاں یہ بات واضح کردی جائے جس آنٹی کا انہوںنے حوالہ دیا وہ سونیا گاندھی اور جس بہن کا ذکر کیا وہ سونیا گاندھی کی بہن ہین ۔

Lalit modi drags in Varun with 'Sonia deal' tweets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں