راجستھان بی جے پی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کے خلاف آر ایس ایس کی واضح مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

راجستھان بی جے پی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کے خلاف آر ایس ایس کی واضح مخالفت

جئے پور
یو این آئی
ایسا لگتا ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے منادر کی منتقلی کے مسئلہ پر راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھر ا راجے کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جب کہ راجے سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے ساتھ اپنے مبینہ تجارتی تعلقات، جو اب منظر عام پر آچکے ہیں، کے سبب مدافعانہ موقف میں ہیں ۔ آر ایس ایس نے جو اب تک خود کو دور رکھنے کی کوشش کررہی تھی، سڑکوں اور عام طبقات پر منادر کی منتقلی کے مسئلہ پر راجے کے خلاف کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور9جولائی کو"چکہ جام" کا اعلان کیا ہے ۔ منادر کی منتقلی جئے پور میٹرو ریل اور سڑکوں کی توسیع کے سلسلے میں کی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس کے ترجمان نے کہا کہ انتہائی اہم خدمات کو چھوڑ کر ، عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ جئے پور سٹی میں اس کاز کے ساتھ اظہار یگانگت کرنے صبح نو بجے تا گیارہ بجے سڑکوں پر اپنی گاڑیاں نہ چلائیں ۔

Demolition of Temples in Rajasthan: RSS to go ahead with its protest against government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں