کیرالا کے 800 مدارس کو مرکزی فنڈس کی عدم ادائیگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

کیرالا کے 800 مدارس کو مرکزی فنڈس کی عدم ادائیگی

تھرواننتام پورم
یو این آئی
کیرالہ کے تقریبا800مدارس کو مرکز کی بی جے پی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک کوئی فنڈ ادا نہیں کیا ہے ۔ یہ اطلاع آج ریاستی اسمبلی میں دی گئی۔ کیرالا کے وزیر تعلیم کے عبدالرب نے مدرسوں میں تعلیم سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ سال2014-15کے لئے ان مدارس کی درخواستیں مرکزی وزارت تعلیم کو بھیج دی گئی ہیں ، لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ان مدارس کو فنڈ دینے سے منع کیا گیا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاہم فروغ انسانی وسائل کی ویب سائٹ کے مطابق دیگر ریاستون کے مدارس کو مرکزی حکومت کی جانب سے مذکورہ مدت کے لئے گرانٹ ارسال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کیرالا کے اہل مدارس کو مرکزی فنڈ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ کمپٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل کی تحقیقات میں پایا گیا ہے کہ کیرالا کے مدارس اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اسکیمات کے مطابق مدارس میں کل وقتی بنیادوں پر کلاسوں کا اہتمام ہونا چاہئے ۔ جز وقتی طور پر نہیں۔ جیسا کہ کیرالا میں رواج ہے ۔ سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق ترواننتام پورم، کو ٹائم اور پالاکڈ کے مدارس میں فنڈس کا بے جا استعمال ہورہاہے ۔ 2010-11کے دوران547مدراس کو مرکزی کی جانب سے14۔6کروڑ روپے کی امدادفراہم کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ ان مدارس کو مرکز کی جانب سے کمپیوٹر خریدنے ، سائنس لیباریٹری قائم کرنے اور کتابیں خریدنے کے لئے بھی مدد دی گئی تھی ۔ اس مقصد کے لئے مرکزی حکومت نے713۔12لاکھ روپے کی رقم جاری کی تھی۔ مرکزی اسکیم پسماندہ مسلم طلبہ کو عصری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے ۔

Nearly 828 madrasas in Kerala have not been paid the grant from the Central Government since last year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں