نوٹ برائے ووٹ اسکام کا نیا موڑ - تلگو دیشم رکن اسمبلی سنڈرا وینکٹ ویریا گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

نوٹ برائے ووٹ اسکام کا نیا موڑ - تلگو دیشم رکن اسمبلی سنڈرا وینکٹ ویریا گرفتار

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
نوٹ برائے ووٹ اسکام میں آج اس وقت دنیا موڑ آگیا جب اے سی بی عہدیداروں نے تلگو دیشم رکن اسمبلی سنڈراوینکٹ ویراپاکو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں سنڈراوینکٹ ویراپا سے مسلسل7گھنٹہ تفتیش کی گئی ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ سنڈراوینکٹ ویراپا نے نوٹ برائے ووٹ اسکام کے چوتھے ملزم متیا سے فون پر7تا8بار بات چیت کی تھی ۔ اے سی بی عہدیدار نے تلگو دیشم رکن اسمبلی سے جاننا چاہتے تھے کہ ریونت ریڈی نے جوپچاس لاکھ روپے الویس اسٹیفنس کو بطور رشوت دیے تھے کہاں سے لائے گئے اور ماباقی4۔50کروڑ کس شخص سے حاصل کرنے والے تھے۔ بتایاجارہا ہے کہ ایس وینکٹ ویرپا اے سی بی کو تمام تفصیلات بتانے سے گریز کررہے تھے ۔ اے سی بی کی جانب سے مزید تفتیش کے لئے سنڈراوینکٹ ویراپاکو گرفتار کرلیا گیا اور گرفتاری کے متعلق ان کے افراد خاندان کو واقف کرایا گیا ۔ یو این آئی کے بموجب ایک اہم پیشرفت میں تلگو دیشم پارٹی کے رکن اسمبلی سنڈراوینکٹ ویراپا آج رقم برائے ووٹ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے محکمہ انسداد رشوت ستانی میں پیش ہوئے ۔ ریونت ریڈی کے بعد ویریا دوسرے ایسے ٹی پی ٹی رکن اسمبلی ہیں جن سے اے سی بی نے پوچھ گچھ کی ۔ گزشتہ ہفتہ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس دیے جانے بعد ٹی ڈی پی رکن اسمبلی آج صبح تقریبا10:30بجے بنجارہ ہلز میں واقع اے سی بی ہیڈ کوارٹرس آئے ۔ اے سی بی نے گزشتہ ہفتہ انہیں بطور ملزم کریمینل پروسچر کوڈ کی دفعہ41Aکے تحت نوٹس جاری کیا تھا۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں کھمم ضلع کے ٹی ڈی پی ایم ایل اے ویریا کو بطور گواہ سی آر پی سی کی دفعہ160کے تحت نوٹس دی گئی تھی، لیکن انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر دس دن کی مہلت طلب کی تھی ۔ اے سی بی دفتر میں داخل ہونے سے قبل ویریا نے تیقن دیا تھا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس کیس کے سلسلے میں ریونت ریڈی اور دیگر دو ملزمین ہیری سباسٹین اور ادے سمہا کو گرفتار کر کے چرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا تھا ، لیکن گزشتہ ہفتہ حیدرآبادہائی کورٹ کی جانب سے مشروط ضمانت منظور ہونے کے بعد فی الحال وہ جیل سے باہر ہیں ۔ واضح رہے کہ31مئی کو اے سی بی نے ریونت ریڈی اور دیگر دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا ۔ وہ نامزد رکن اسمبلی ایلویس اسٹیفنسکو ٹی ڈی پی امید وار نریندر ریڈی کو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ دینے کے لئے پچاس لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کررہے تھے ۔

TDP MLA Sandra Venkata Veeraiah held in cash-for-vote case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں