نوٹ برائے ووٹ اسکام کا اثر - آندھرا پردیش انٹلیجنس سربراہ انورادھا کا تبادلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

نوٹ برائے ووٹ اسکام کا اثر - آندھرا پردیش انٹلیجنس سربراہ انورادھا کا تبادلہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش نے آج انٹلی جنس سربراہ اے آر انورادھا کا تبادلہ کردیا ہے اور اے بی وینکٹیشور راؤ کو بحیثیت ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولس انٹلی جنس مقرر کیا گیا۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ کی طرف سے جاری کردہ جی او کے مطابق انورادھاکو بحیثیت ڈائرکٹر جنرل محکمہ ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ سمنٹ مقرر کیا گیا ۔ وینکٹیشور راؤ ، کمشنر پولیس وجئے واڑہ کے عہدہ پر فائز تھے ، اس عہدہ پر اب ڈی گوتم سوانگ کو مقرر کیا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی آندھرا پردیش میں انٹلی جنس سربراہ انورادھا کے تبادلے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو بھی انورادھا پر اس لئے برہم تھے کہ محکمہ انٹلی جنس ، تلنگانہ میں رونما تبدیلیوں کی اطلاعات نہیں فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی معاملہ سے بھی آندھرا پردیش کا انٹلی جنس شعبہ لاعلم رہا ، جہاں تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے اسٹنگ آپریشن کے زریعہ ریونت ریڈی کو پھانس لیا جو تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران نامز د رکن اسمبلی اسٹیفنس کو پچاس لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کررہے تھے یہیں نہیں بلکہ تلگو دیشم کے کئی قائدین بشمول چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی اسٹیفنس سے ٹیلی فونی بات چیت بھی تلنگانہ حکومت نے ریکارڈ کرلی۔ اس معاملہ سے آندھرا پردیش کا انٹلی جنس شعبہ لاعلم رہا ۔ ان حالات کے درمیان اس اہم ترین شعبہ سے انورادھا کی علیحدگی کی اطلاعات سرگرم تھیں ۔

Andhra Pradesh Intelligence Chief Shunted Out

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں