آسٹریلیا میں پوتی کو بچانے دادا نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

آسٹریلیا میں پوتی کو بچانے دادا نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی

سڈنی
پی ٹی آئی
آسٹریلیا کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنی18ماہ کی پوتی کو ڈرامائی طور پر بچانے62سالہ ہندوستانی شخص نے تیز رفتار ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی ، کیونکہ بچی کا اسٹرولر پٹریوں پر گر گیاتھا ۔ دادا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا گزشتہ ہفتہ آسٹریلیا آئے تھے، اتوار کے روز وینٹ ورتھ لے اسٹیشن پر مال گاڑی کے سامنے اچانک اس وقت چھلانگ لگادی جب بچہ گاڑی پھسل کر پٹریوں میں گر گئی ۔ یہ خاندان گردوارہ جارہا تھا ۔ دادا فوری پٹریوں پر کود گئے اور بچہ گاڑی کو اپنی بیوی اور بیٹی کے حوالہ کیا۔ وینٹ ورتھ ولے ریلوے اسٹیشن پر اس ڈرامائی حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بتاتی ہے کہ بچی کے دادا بچہ گاڑی چھوڑ کر ٹکٹ خریدنے گئے ، جوں ہی انہوں نے دیکھا کہ بچہ گاڑی پٹریوں کی جانب جارہی ہے وہ اس کے پیچھے دوڑے اور اسے بچانے پٹریوں پر کود گئے ۔ بچی کے انکل پر میندر سنگھ نے کہا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے جو گزشتہ جمعہ کو ہی آسٹریلیا آئے تھے۔ سنگھ کے حوالے سے ڈیلی ٹیلی گراف نے کہا کہ انہوں نے واقعی عظیم کام کیا اور انہوں نے لمحہ بھر کے لئے ابھی اپنی خود کی زندگی کے بارے میں نہیں سوچا اور اسے بچانے کو د گئے ۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگیا لیکن بچی محفوظ ہے اور میرے والد بھی ٹھیک ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ ایر لین کی پیشانی پر سوجن آگئی اور گھٹنوں پر کچھ خراشیں آئیں ، لیکن اتوار کے روز دوپہر کو اسے دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سڈنی ٹرین ڈائرکٹر آف آپریشنس ٹونی ایڈ نے کہا کہ یہ حادثہ مسافروں کو یہ یاددہانی کراتا ہے کہ اسٹیشن کا ماحول خطرناک ہوسکتا ہے ۔ دیگر ریلوے اسٹیشنوں کے برعکس وینٹ ورتھ ولے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی ڈھلان موسمی وجوہات کی بنا پر پٹریوں کی جانب ہے۔ ہولر ائیڈ لوکل ایریا کمانڈ کے کارگزار انسپکٹر پال رینالڈسنے داد کی ہمت کی ستائش کی ۔

Australia, Sikh grandfather leaps into path of speeding train to save baby girl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں